بے ضابطگیوں کی شکایات پر بہار بھودان یگیہ کمیٹی تحلیل


بورنگ روڈ واقع احاطے میں صبح سویرے پہنچی تحقیقاتی ٹیم، اس سے قبل ای ڈی اور انکم ٹیکس بھی کرچکے ہیں کارروائی
پٹنہ(ا بی این ) بہار میں مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں بدھ کی صبح مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق رکن اسمبلی سید ابو دوجانہ کے پٹنہ واقع ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ سی بی آئی کی ٹیم بورنگ روڈ واقع ان کے احاطے میں پہنچی اور وہاں تلاشی و جانچ کی کارروائی شروع کی۔ اچانک ہوئی اس کارروائی سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ تاہم چھاپے کی اصل وجہ اور تفتیش سے متعلق تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سید ابو دوجانہ 2015 سے 2020 تک سیتامڑھی ضلع کے سرسنڈ اسمبلی حلقے سے آر جے ڈی کے رکن اسمبلی رہے ہیں۔ سیاست میں آنے سے قبل اور بعد میں بھی ان کا نام تعمیراتی کاروبار سے وابستہ رہا ہے۔ ان کے ٹھکانوں پر اس سے قبل بھی مرکزی تحقیقاتی ایجنسیاں کارروائی کرچکی ہیں۔
مارچ 2023 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے زمین کے بدلے ملازمت سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ابو دوجانہ کے پٹنہ میں واقع مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔ ان میں پھلواری شریف اور ایس پی ورما روڈ کے مقامات بھی شامل تھے۔ اس وقت ای ڈی کی کارروائی کا تعلق لالو پرساد یادو کے خاندان سے منسلک زمین کے بدلے ملازمت معاملے کی تحقیقات سے تھا۔اس سے قبل ستمبر 2018 میں محکمہ انکم ٹیکس نے بھی ابو دوجانہ کے متعدد ٹھکانوں پر تلاشی لی تھی۔ اس وقت ان کی کمپنی کا نام لالو خاندان سے وابستہ ایک مال کی تعمیر کے معاملے میں سامنے آیا تھا۔ ان کی کمپنی تعمیراتی کاموں سے متعلق سرگرمیوں میں شامل رہی تھی۔
ابو دوجانہ کے ٹھکانے پر سی بی آئی کی تازہ کارروائی کے بعد بہار کے سیاسی حلقوں میں بھی اس معاملے پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ تاہم تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپے کے مقصد، کسی مخصوص معاملے سے اس کے تعلق یا کارروائی کے دوران ضبط شدہ اشیا کے بارے میں باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ ایسے میں تفتیش کے نتائج اور سی بی آئی کی جانب سے سامنے آنے والی سرکاری معلومات کا انتظار ہے۔
admin