مواد پر جائیں
AWAZ E BIHAR
بہار

بہار کابینہ کے بڑے فیصلے، معدنی بلاکس کی ای نیلامی کو منظوری، 11,200 کروڑ روپے کی سرکاری ضمانت

Awaz E Bihar3 منٹ کی پڑھائی
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کابینہ کی صدارت کرتے ہوئے

پنچایت سرکار بھونوں پر لگیں گے سولر پینل، آئی آئی ٹی پٹنہ ریسرچ پارک کے لیے 305 کروڑ منظور، بکسر سے بھاگلپور تک چھ لین ایکسپریس وے کی ڈی پی آر کے لیے 66.58 کروڑ روپے کی منظوری

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میں بدھ کے روز منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں ریاست کی صنعتی ترقی، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صحت، زراعت اور ڈیجیٹل خدمات سے متعلق کئی اہم تجاویز کو منظوری دی گئی۔ کابینہ نے جموئی کے دو خام لوہے کے بلاکس اور بانکا کے ایک کاپر، لیڈ اور زنک بلاک کی ای نیلامی کے عمل کو آگے بڑھانے سمیت کئی اہم فیصلے کیے۔کابینہ نے جموئی ضلع کے مجوسا اور بھنٹا خام لوہے کے بلاک اور بانکا ضلع کے پنڈارا کاپر، لیڈ اور زنک بلاک کی ای نیلامی کے لیے وسائل کی جانچ، ریزرو قیمت اور وقت کی حد مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اس فیصلے سے ریاست میں سرمایہ کاری بڑھے گی، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور بہار کی صنعتی و اقتصادی ترقی کو رفتار ملے گی۔مالی سال 2026-27 کے ربیع اور خریف مارکیٹنگ سیزن میں غذائی اجناس کی خریداری کا عمل بلاتعطل جاری رکھنے کے لیے بہار اسٹیٹ فوڈ اینڈ سول سپلائی کارپوریشن کو 11,200 کروڑ روپے کے قرض پر سرکاری ضمانت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس سے کسانوں سے اناج کی خریداری کا نظام مضبوط ہوگا اور انہیں اپنی پیداوار کی مناسب قیمت دلانے میں مدد ملے گی۔پنچایتی راج محکمہ کے ذریعے تعمیر شدہ اور زیر تعمیر پنچایت سرکاری عمارتوں پر 10 کلو واٹ صلاحیت کے آن گرڈ سولر پینل نصب کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے لیے کابینہ نے 482.82 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ اس سے پنچایت بھونوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہوگی اور دیہی علاقوں میں سرکاری خدمات کا نظام زیادہ آسان اور مو?ثر بن سکے گا۔پٹنہ میں آئی آئی ٹی ریسرچ پارک کی تعمیر کے لیے 305 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے منصوبے میں سینٹر فار اربنائزیشن، بلڈنگ اینڈ انوائرمنٹ (کیوب)، آئی آئی ٹی مدراس کو اہم مشاورتی ادارے اور پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ کے طور پر منتخب کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس منصوبے سے بہار میں اعلیٰ سطح کی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور نئی ایجادات کو فروغ ملنے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔کابینہ نے بکسر-بھاگلپور چھ لین گرین فیلڈ ایکسپریس وے کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کرنے اور ماہر مشیروں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے 66.58 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔مجوزہ ایکسپریس وے بکسر سے شروع ہوکر ارول، جہان آباد، راجگیر، سکندرا اور مونگیر کے بھیما باندھ کے قریب سے گزرتے ہوئے بھاگلپور تک پہنچے گا۔ مستقبل میں اسے مجوزہ رکسول-ہلدیا ہائی وے سے جوڑنے کا بھی منصوبہ ہے۔ اس فیصلے سے ایکسپریس وے کی تعمیر کی سمت اگلا عمل تیز ہونے کی امید ہے۔صحت کے شعبے میں بھی کابینہ نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ دربھنگہ ضلع کے گنگوارا گاو?ں میں واقع صدر اسپتال کے احاطے میں سر اور گردن کے کینسر کے علاج کے لیے خصوصی اسپتال چلانے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس اسپتال کا انتظام ہومی بھابھا کینسر اسپتال و ریسرچ سینٹر، مظفرپور کے ذریعے کیا جائے گا۔اس سہولت کے شروع ہونے سے دربھنگہ اور آس پاس کے اضلاع کے کینسر مریضوں کو مقامی سطح پر بہتر علاج مل سکے گا۔ انہیں علاج کے لیے دوسرے بڑے شہروں کا رخ کرنے کی پریشانی بھی کم ہوگی۔اطلاعات و ٹیکنالوجی محکمہ کے ہیڈکوارٹر اور علاقائی دفاتر میں ای گورننس، منصوبہ بندی اور پروجیکٹس سے متعلق 124 مستقل عہدے پیدا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس سے ڈیجیٹل خدمات کے نفاذ، سرکاری منصوبوں کی نگرانی اور مختلف پروجیکٹس کے کام کاج کو زیادہ مو?ثر بنانے میں مدد ملے گی۔