تعلیمی افسر روبی کماری کے ٹھکانوں پر ای او یو کا چھاپہ، 2.80 لاکھ نقد اور 220 گرام سونا برآمد


مدھوبنی کے بلیرج گڑھ میں واردات کے بعد کشیدگی، ڈی ایم آنند شرما کو مشتعل اہل خانہ کے غصے کا سامنا؛ ملزم اے ایس آئی فرار، گرفتاری پر 25 ہزار روپے کا انعام‘ حالات پر انتظامیہ کی گہری نظر
مدھوبنی، 3 نومبر:(اے بی این ) ضلع کے تاریخی مقام بلیرج گڑھ میں پولیس اے ایس آئی کی مبینہ اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص کی موت اور ایک خاتون سمیت تین افراد کے زخمی ہونے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ واقعے سے مشتعل لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک جام کر دی۔ حالات کا جائزہ لینے موقع پر پہنچے ضلع مجسٹریٹ آنند شرما کو بھی لوگوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران متوفی کے اہل خانہ کی ایک خاتون نے ضلع مجسٹریٹ کا کالر پکڑ لیا اور چپل اتار کر انہیں مارنے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے ڈی ایم کو بحفاظت وہاں سے نکالا۔اطلاعات کے مطابق بابوبَرہی تھانہ علاقے کے تاریخی مقام بلیرج گڑھ میں تعینات اے ایس آئی چندرموہن سنگھ پیر کی دیر رات ایک گھر میں داخل ہوگیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے کے بعد بڑی تعداد میں مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے۔ اسی دوران گھر کے اندر سے ایک بچی کی چیخ سنائی دی، جس کے بعد بند گھر کی کھڑکی سے اے ایس آئی نے یکے بعد دیگرے کئی گولیاں چلائیں۔ فائرنگ میں باہر کھڑے اشوک یادو کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔واقعے کے بعد مشتعل لوگوں نے پیر کو کھوجپور چوراہے پر لاش رکھ کر سڑک جام کر دی۔ صورت حال کو قابو میں کرنے کے لیے مدھوبنی کے ضلع مجسٹریٹ آنند شرما اور ایس پی یوگیندر کمار خود موقع پر پہنچے۔ ضلع مجسٹریٹ نے احتجاج کرنے والوں سے بات چیت کرکے انہیں پرسکون کرنے کی کوشش کی۔ وہ متوفی کے اہل خانہ کی خواتین کے پاس گئے اور ہاتھ جوڑ کر امن و سکون برقرار رکھنے کی اپیل کرنے لگے، لیکن اہل خانہ کا غصہ کم نہیں ہوا۔اسی دوران ایک خاتون نے ضلع مجسٹریٹ کا کالر پکڑ لیا اور چپل سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ صورت حال بگڑتے دیکھ کر پولیس اہلکاروں اور انتظامی افسران میں افراتفری پھیل گئی۔ پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے ڈی ایم کو بھیڑ سے الگ کیا اور خاتون کو پرسکون کرایا۔ملزم اے ایس آئی معطل، گرفتاری پر 25 ہزار روپے کا انعامواقعے کے بعد سے ملزم اے ایس آئی چندرموہن سنگھ فرار ہے۔ اس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی متعدد ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ ایس پی یوگیندر کمار نے منگل کو اسے معطل کر دیا ہے اور ملازمت سے برطرف کرنے کی کارروائی بھی شروع کرنے کی بات کہی ہے۔ ملزم کی گرفتاری پر 25 ہزار روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔ایس پی نے کہا ہے کہ معاملے میں تیز رفتار عدالتی کارروائی کے ذریعے ملزم کو سخت سے سخت سزا دلانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اس کی جلد گرفتاری کا بھی یقین دلایا۔
admin







