سون پور میلہ: ٹور پیکیج 900 روپے سے شروع‘ سیاحوں کو ملے گی خصوصی رعایت


پالیسی 2026 تیار کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دریاؤں سے کہاں اور کتنی مقدار میں گاد نکالی جائے گی، اس کا فیصلہ محکمہ آبی وسائل تکنیکی مطالعے اور سائنسی جائزے کی بنیاد پر کرے گا
پٹنہ: بہار میں سیلاب کے خطرات کو کم کرنے اور دریاؤں کی پانی بہانے کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے محکمہ آبی وسائل نے دریاؤں سے گاد اور ریت کے ٹیلوں کو منظم طریقے سے ہٹانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں آج آبپاشی بھون میں نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر آبی وسائل وجے کمار چودھری کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر اروند کمار سمیت ڈریجنگ اور بارج تیار کرنے والی 12 کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں مختلف کمپنیوں نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے ڈریجنگ، گاد نکالنے اور بارج کے تکنیکی استعمال سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری نے کہا کہ بہار کی ندیوں میں گاد جمع ہونے اور ریت کے ٹیلے (Shoals) بننے سے پانی کے بہاؤ کی سمت اور نوعیت متاثر ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں پشتوں، ندیوں کے کناروں اور حساس مقامات پر کٹاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاد کہیں مسئلہ ہے تو کہیں مفید بھی ہے۔ اسی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت نے بہار آبی وسائل کی بحالی اور گاد کے انتظام کی پالیسی 2026 تیار کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دریاؤں سے کہاں اور کتنی مقدار میں گاد نکالی جائے گی، اس کا فیصلہ محکمہ آبی وسائل تکنیکی مطالعے اور سائنسی جائزے کی بنیاد پر کرے گا۔ انہوں نے متعلقہ ایجنسیوں سے اس سلسلے میں قابل عمل اور مؤثر تکنیکی حل پیش کرنے کی اپیل کی اور یقین دلایا کہ محکمہ کی جانب سے ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا۔محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے کہا کہ آئندہ سیلاب انتظامی منصوبے میں ڈریجنگ اور گاد نکالنے کے کام کو باقاعدہ طور پر شامل کیا جائے گا۔ اس کے لیے سروے اور تکنیکی مطالعے کے ذریعے ان مقامات کی نشاندہی کی جائے گی جہاں گاد نکالنے سے ندیوں کی پانی بہانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نکالی گئی گاد کی محفوظ نقل و حمل اور مقررہ مقامات پر سائنسی طریقے سے اس کےنکالنے کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ اس کام میں بارج (Barge) کا استعمال اہم ثابت ہوسکتا ہے، جس کے ذریعے گاد کی منتقلی کے علاوہ مختلف مقامات تک مشینری، آلات اور تعمیراتی سامان بھی پہنچایا جاسکے گا۔سکریٹری نے بتایا کہ میٹنگ کا بنیادی مقصد ڈریجنگ اور گاد نکالنے سمیت سیلاب سے متعلق کاموں کے لیے اہل اور تجربہ کار ایجنسیوں کی شناخت کرکے انہیں فہرست بند کرنا ہے، تاکہ سیلاب سے قبل اور سیلاب کے دوران ضرورت کے مطابق ان کی خدمات حاصل کی جاسکیں۔ ایجنسیوں کے انتخاب میں جدید مشینری کی دستیابی، آلات کے آپریشن، دیکھ بھال اور ہنگامی حالات میں فوری کام کرنے کی صلاحیت کو اہمیت دی جائے گی۔میٹنگ میں محکمہ کے تکنیکی مشیر منوج رمن، رویندر شنکر، آئی سی ٹھاکر، انجینئر ان چیف ورون کمار سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
admin







