بہار میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے دریاؤں کی ڈریجنگ اور گاد نکالنے کی تیاری


فوڈ پروسیسنگ کے بعد جنرل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سیمنٹ، سیمنٹ گرائنڈنگ، پیپر مل اور فرنیچر سمیت 11 صنعتی یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔
پٹنہ، 25 نومبر (اے بی این) وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی قیادت میں ریاست میں صنعت کاری کے شعبے میں تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مسلسل سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگیں کر رہے ہیں۔ ہر سطح کے سرمایہ کاروں کے ساتھ مسلسل رابطے اور سرمایہ کاری سے متعلق صنعتی تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے محکمہ صنعت سرگرم عمل ہے۔ ریاست میں کئی نئی صنعتیں قائم ہو رہی ہیں، جبکہ گزشتہ چند برسوں سے جن منصوبوں پر کام جاری تھا، وہ بھی اب زمین پر نظر آنے لگے ہیں۔
ریاستی حکومت کی صنعتی پالیسی، سنگل ونڈو کلیئرنس، زمین کی دستیابی اور امن و قانون کی بہتر صورت حال نے صنعتوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بہار انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی آئی اے ڈی اے) کے مطابق، اتھارٹی کی زمین پر 40 اور اس کے باہر 19 بڑے صنعتی یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں مجموعی طور پر 59 بڑے صنعتی یونٹ قائم ہو چکے ہیں، جن سے سیکڑوں افراد کو روزگار ملا ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹی اور درمیانی سطح کی بڑی تعداد میں صنعتیں بھی قائم کی جا رہی ہیں۔ اب تک قائم ہونے والی صنعتوں میں سب سے زیادہ تعداد فوڈ پروسیسنگ (غذائی اشیا کی تیاری و پروسیسنگ) سے متعلق یونٹوں کی ہے۔ مجموعی 59 صنعتوں میں سے 24 کا تعلق فوڈ پروسیسنگ کے شعبے سے ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ریاست میں دھان، مکئی، گنا، دودھ اور مکھانہ کی وافر پیداوار ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، فوڈ پروسیسنگ کے بعد جنرل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سیمنٹ، سیمنٹ گرائنڈنگ، پیپر مل اور فرنیچر سمیت 11 صنعتی یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ایتھنول کے 5، بایو فیول کے 4، پلاسٹک کے 5 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) و الیکٹرانک سسٹم ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ (ای ایس ڈی ایم) کے 3 صنعتی یونٹ قائم ہو چکے ہیں یا اپنے آخری مرحلے میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹیکسٹائل، لاجسٹکس، صحت، سیاحت، شمسی توانائی اور تھرمل پاور کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی بڑی تعداد میں تجاویز موصول ہو رہی ہیں۔ ان کا جائزہ لے کر مرحلہ وار صنعتیں قائم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ اس سے براہ راست اور بالواسطہ طور پر لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
بی آئی اے ڈی اے کی زمین پر دارالحکومت پٹنہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 8 بڑے صنعتی یونٹ قائم کیے گئے ہیں، جن میں فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کے تین یونٹ (رائس مل، دال مل، مکئی پروسیسنگ اور اسنیکس سے متعلق صنعتیں) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پلاسٹک کے دو یونٹ اور آئی ٹی و ای ایس ڈی ایم کے صنعتی یونٹ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ گوپال گنج میں ایتھنول، ڈیری، پولٹری فیڈ اور گودام، سمستی پور میں کامفیڈ ڈیری، مونگیر میں مدر ڈیری اور آئی ٹی سی ڈیری اور کھگڑیا میں پرسٹین میگا فوڈ پارک جیسے صنعتی منصوبے بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔
مظفر پور ضلع میں 7 صنعتیں قائم کی جائیں گی، جن میں ایتھنول کے 3، جنرل مینوفیکچرنگ کے 2، بایو فیول اور قابل تجدید توانائی کے ایک ایک یونٹ شامل ہیں۔ مدھوبنی اور بیگوسرائے میں بھی 4-4 صنعتی یونٹ قائم کیے جا رہے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک سسٹم ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ (ای ایس ڈی ایم) کے شعبے کی کمپنیوں نے بھی بہار میں سرمایہ کاری کی ہے۔ پٹنہ میں سی ٹی آر ایل ایس (CTRL S) ڈیٹا سینٹر اس کی ایک کامیاب مثال ہے۔
بڑی سرمایہ کاری کی بات کریں تو نوادہ میں امبوجا سیمنٹ کا صنعتی یونٹ قائم کیا جا رہا ہے، جس سے 2320 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اسی طرح بھاگلپور میں اڈانی پاور، پٹنہ میں سی ٹی آر ایل ایس ڈیٹا سینٹر اور ایس ایل ایم جی بیوریجز، پورنیہ میں نیرانی شوگرس، گوپال گنج میں مگدھ شوگر اور ویسٹ ویل بایو ریفائنریز جیسی بڑی کمپنیاں بہار میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ صرف ایس ایل ایم جی بیوریجز سے 1099 اور نیرانی شوگرس سے 1200 افراد کو روزگار ملے گا۔
admin