مواد پر جائیں
AWAZ E BIHAR
بہار

سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے میدان میں حکومت کی تاریخی حصولیابی

Awaz E Bihar4 منٹ کی پڑھائی

ندیوں پر نئے رابطہ راستے کی منشا سے جموئی میں کیول اورسکنر ندی اور اور گیاجی میںپھلگوندی پر نئے ہائی لیول پلوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے، جب کہسارن میں گرکھا میں گندک ندی ، مشرقی چمپارن میں دھنوتی ندی پر اور انڈیا نیپال سرحد روڈ پروجیکٹ کے تحت ہائی لیول پلوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

پٹنہ، 18 نومبر:(اے بی این ) حکومت نے ریاست میں سڑک اور پل کی تعمیر کے میدان میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ریاست میں این ڈی اے حکومت کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے۔ حکومت کے اس دور میں ریاست میں گنگاندی پر ـ6 لین سمیت ایکسپریس وے، تقریباً نصف درجن 4 لین پلوں اور چوڑی سڑکوں کی تعمیر و توسیع پر کام کیا گیا ہے۔ ریاست کے اندر اور دیگر ریاستوں کے ساتھ رابطے کو آسان بنانے کے لیے، پانچ ایکسپریس وے اور6 ہائی اسپیڈ کوریڈورز کے ترقیاتی ایکشن پلان پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت تقریباً 336 کلومیٹر طویل چھ لین والے بکسر- بھاگل پور گرین فیلڈ ایکسپریس وے کو پی پی پی ماڈل پر منظوری دی گئی ہے۔ ساتھ ہی، مونگیر سے بھاگلپور تک گنگا پتھ اور تقریباً 126 کلومیٹر طویل میرین ڈرائیو(ریور پتھ) کو پی پی پی ماڈل پر تیار کرنے کا منصوبہ ہے، جس میں تقریباً 30,000 کروڑ روپے کی مجوزہ سرمایہ کاری کا ذکر ہے اور اس کے سائٹ کے معائنہ اور تعمیر کی تیاری کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

بڑے پل اور بائی پاس پروجیکٹوں کے محاذ پر، حکومت نے بختیار پور -تاج پور گنگا پل اور رابطہ سڑک منصوبہ کو ترمیمی لاگت تقریباً 4,572.53 کروڑ روپے کو منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ وکرم شیلا پل کی مرمت اور بھاگلپور میں بیلی برج کی تعمیر اور سیتامڑھی میں ریلوے کراسنگ پر آر او بی کی تعمیر کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

ندیوں پر نئے رابطہ راستے کی منشا سے جموئی میں کیول اورسکنر ندی اور اور گیاجی میںپھلگوندی پر نئے ہائی لیول پلوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے، جب کہسارن میں گرکھا میں گندک ندی ، مشرقی چمپارن میں دھنوتی ندی پر اور انڈیا نیپال سرحد روڈ پروجیکٹ کے تحت ہائی لیول پلوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ حکومت نے پلوں کی مضبوطی کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی سیفٹی آڈٹ کے لیے 47.76 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ مونگیر-دھونی بائی پاس کے لیے 87.63 کروڑ روپے اور منگیر میں ہی تارا پور بائی پاس روڈ کی تعمیر کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ ساتھ ہی نالندہ میں اسلام پور بائی پاس(7.7) کلومیٹر)، سیوان بائی پاس( 13.8کیلو میٹر) اور اورنگ آباد میں دیو رنگ روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔

راجدھانی پٹنہ میں ٹریفک نظام کو جدید بنانے کی سمت میں پٹنہ رنگ روڈ کے کنہولی-شیرپور سیکشن کے لیے حکومت نے 142 کروڑ روپے اور نہرو پتھ کو چوڑا کرنے کے لیے 39.80 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ پٹنہ میں، میٹھا پور-سیپارا اور مہولی-پن پن ایلیویٹڈ روڈ پروجیکٹوں پر کام جاری ہے اور میٹھا پور-مہولی ایلیویٹڈ سڑک کے نیچے ریمپ کے لیے 82.26 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ پٹنہ میں ہی مجوزہ زیر زمین روڈ کوریڈور کے فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے 18.21 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے، جو فی الحال اسٹڈی مرحلہ کا پروجیکٹ ہے۔

مختلف اضلاع میں سڑکوں کو چوڑا کرنے اور اپ گریڈ کو رفتا ردیتے ہوئے گنپت گنج -پرواہا اسٹیٹ ہائی وے-92 کی تعمیر کے لیے 703.95 کروڑ روپے،مدھوبنی-راج نگر -بابو برہی -کھٹونا روڈ کو چوڑا کر نے کے لیے 632.72 کروڑ ،بینی پٹی روڈ کو چوڑا کر نے کلیے 434.37 کروڑ روپے اور بھاگلپور میںدین دیال اپادھیائے چوک -بھگوان پور روڈ کو چوڑا کر نے کی سمت میں 68.69کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ بی ایس ایچ پی-4 کے تحت بشن پور-اتربیل-جالے-گھوگھرچٹی سڑک کو اپ گریڈ کرنے، بکسر میں برمھا پور-اٹاڑھی اور سمستی پور میں اجیار پور-سمدا سڑک کو چوڑا کرنے، مونگیر میں NH-333 کے گنگٹا جنگل سیکشن کو دو لین کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سون پور علاقے میں گنگا-امبیکا پتھ کو تیار کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی، وشوامتر پتھ، گنگا-امبیکا پتھ اور نارائنی پتھ کی تعمیر کے لیے ڈی پی آر کو منظوری دی گئی ہے اور ان کی مشاورتی خدمات کے لیے 37.10 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

سڑکوں کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے طویل مدتی مینٹننس کی پالیسی کے تحت، 19,305.58 کلومیٹر سڑکوں کے مینٹننس کے لیے 15,967.03 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے، جس میں اور پی آر ایم سی فیز 3کے تحت سال 2026سے 2033 تک13,033کیلو میٹر اسٹیٹ ہائیوے اور اہم اضلاع کی سڑکوں کے منٹننس کے لیے تقریبا 10,590.53کروڑ روپے کی پہل شامل ہے ۔ ان اہم سڑک اور پل منصوبے کی مالی اعانت کے لیے ریاستی حکومت نے 21,000کروڑ روپے کا قرض پر ریاستی گارنٹی دی گئی ہے ۔

ساتھ ہیمقامی انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے، 50 کروڑ روپے تک کے کاموں میں ریاستی ٹھیکیداروں کو ترجیح دی گئی ہے اور ریاستی سڑکوں اور پلوں پر یوزر فیس رولز، 2026 کو اپنایا گیا ہے، تاکہ بہار کا سڑکوں کا نیٹ ورک پہلے سے زیادہ قابل رسائی، محفوظ اور خود انحصار بن سکے۔