جمعہ، 2 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 جمہوریت میں عوام ہی مالک ہیں: وزیر اعلیٰ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

جمہوریت میں عوام ہی مالک ہیں: وزیر اعلیٰ

Awaz E Bihar
•2 اکتوبر، 2026 کو 06:05 PM•10 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 02 اکتوبر :(اے بی این ) وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج اورجا آڈیٹوریم، پٹنہ میں محکمہ فن و ثقافت کے ذریعہ ’’سیوا سنکلپ مہم‘‘ کے تحت منعقدہ ’’سیواسمرن‘‘ پروگرام کاشمع روشن کرکے افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے گزشتہ 25 برسوں کے کارناموں اور اس عرصے میں ملک میں ہونے والی ترقی و تبدیلیوں پر مبنی ایک موسیقی سے آراستہ ڈرامہ پیش کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کے یومِ پیدائش کے موقع پر ان کی تصاویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں میں ہندوستان میں وسیع پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔ یہ تبدیلی ملک کے ترقیاتی سفر کی علامت ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں غریبوں اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم محترم جناب نریندر مودی کی قیادت میں تقریباً 5 کروڑ پکے مکانات فراہم کرنے کا کام کیا گیا ہے۔ اجولا منصوبہ کے ذریعے غریب خاندانوں کے باورچی خانوں تک گیس کنکشن پہنچائے گئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر اجابت خانے تعمیر کرائے گئے ہیں اور آیوشمان کارڈ کے ذریعے غریب خاندانوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ بہار میں تقریباً 10 کروڑ لوگوں کو مفت غذائی اجناس فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار میں بھی ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔ پہلے ریاست میں تقریباً 8 ہزار کلومیٹر سڑکیں تھیں، جبکہ اب تقریباً 1.5 لاکھ کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کرائی گئی ہے۔ ریاست میں ایکسپریس وے سمیت سڑکوں کے متعدد اہم منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے سیلاب کی صورتِ حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال سون، گنڈک اور گنگا ندیوں میں سیلاب کی سطح بلند ترین رہی۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں تک راحتی سامان پہنچانے کا کام مسلسل جاری ہے۔ فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سیلاب متاثرین کو خشک غذائی اجناس فراہم کی جا رہی ہیں۔ ریاستی حکومت سیلاب کے مسئلے کے مستقل حل کی سمت میں کام کرے گی۔ سب سے پہلے کوسی ندی کو قابو میں کرنے کی سمت میں کام کیا جائے گا، اس کے بعد گنگا، سون اور گنڈک ندیوں پر بھی کام کیا جائے گا۔بہار میں آب پاشی کے شعبے میں بھی اہم کام کیے گئے ہیں۔ تقریباً 44 لاکھ ہیکٹر زمین کو سیراب کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کا تاریخی اور شاندار ورثہ رہا ہے۔ بہار نے ملک کو سنہری دور دیا ہے اور اب اس عظمت کو دوبارہ قائم کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ریاستی حکومت کی جانب سے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ 700 سرسوتی ودیا نکیتن قائم کیے گئے ہیں۔ تقریباً ساڑھے تین لاکھ بچوں کے لیے رات کے وقت بھی آن لائن اساتذہ کے ذریعے پڑھائی کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 جولائی کو ایک ساتھ 211 ڈگری کالج کھولے گئے۔ ان کالجوں میں اساتذہ کی تقرری کے لیے آسامیاں نکالی گئیں اور تقریباً 2500 اسسٹنٹ پروفیسروں کی تقرری کا عمل شروع کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے تمام فیڈروں کو شمسی توانائی سے آراستہ کیا جائے گا، جس سے کسانوں کو سستی اور باقاعدہ بجلی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت کی جانب سے کیے جا رہے ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی معلومات گاؤں گاؤں جا کر لوگوں تک پہنچائیں۔ جمہوریت میں عوام سب سے بالاتر ہے۔ یہ جمہوریت ہے، بادشاہت نہیں، یہاں عوام فیصلہ کرتے ہیں۔ جناب نریندر مودی جی نے کام کیا ہے، اسی لیے عوام انہیں بار بار موقع دیتے ہیں۔ جمہوریت میں عوام ہی مالک ہیں۔ عوام ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ کرسی پر کون بیٹھے گا۔ جو کام کرے گا، وہی انتخاب جیتے گا۔بہار میں سوشاسن (اچھی حکمرانی) کی حکومت ہے۔ لوگوں کو فوری انصاف فراہم کرنے اور ان کی سہولتوں کے لیے حکومت مسلسل کام کر رہی ہے۔ کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کی جاتی ہے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

گاندھی کا سچائی اور عدم تشدد کا پیغام، شاستری کی سادگی اور ملک کی خدمت آج بھی اہم: نتیش کمار
بہار

گاندھی کا سچائی اور عدم تشدد کا پیغام، شاستری کی سادگی اور ملک کی خدمت آج بھی اہم: نتیش کمار

2 اکتوبر، 2026
سارن میں سیلابی تباہی کے بیچ راحت و بچاؤ آپریشن تیز، 19 ٹیمیں میدان میں
بہار

سارن میں سیلابی تباہی کے بیچ راحت و بچاؤ آپریشن تیز، 19 ٹیمیں میدان میں

2 اکتوبر، 2026
 سیلاب کی صورتِ حال سنگین، گنڈک کا پشتہ ٹوٹنے سے سارن کے نئے علاقے زیرِ آب
بہار

سیلاب کی صورتِ حال سنگین، گنڈک کا پشتہ ٹوٹنے سے سارن کے نئے علاقے زیرِ آب

2 اکتوبر، 2026
جنتر منتر کے قریب اپوزیشن رہنماؤں سمیت سینکڑوں مظاہرین حراست میں، چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ
بہار

جنتر منتر کے قریب اپوزیشن رہنماؤں سمیت سینکڑوں مظاہرین حراست میں، چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ

2 اکتوبر، 2026
 گاندھی جی کے سچائی، عدم تشدد اور محبت کے اصولوں کو اپنا کر ترقی یافتہ ہندوستان اور خوشحال بہار کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں: وزیر اعلی
بہار

گاندھی جی کے سچائی، عدم تشدد اور محبت کے اصولوں کو اپنا کر ترقی یافتہ ہندوستان اور خوشحال بہار کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں: وزیر اعلی

2 اکتوبر، 2026
سارن میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے حکومت کی بڑی مہم
بہار

سارن میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے حکومت کی بڑی مہم

2 اکتوبر، 2026