جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
تیل، گیس اور کھاد لے کر 30 ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز سے روانہ، 20 سے زیادہ روانگی کے انتظار میں
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

تیل، گیس اور کھاد لے کر 30 ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز سے روانہ، 20 سے زیادہ روانگی کے انتظار میں

Awaz E Bihar•25 جون، 2026 کو 08:40 AM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کے بعد دنیا کی سب اہم آبی گزرگاہوں میں سے ایک آبنائے ہرمز میں حالات معمول پر آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اب تک ہندوستان سے متعلق 30 بحری جہاز اس اسٹریٹجک سمندری راستے سے بحفاظت گزر چکے ہیں، جب کہ 26 دیگر جہاز ابھی بھی خلیجی علاقے میں گزرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 30 جہازوں میں سے تقریباً نصف ایل پی جی اور ایل این جی جیسی توانائی مصنوعات لے کر چل رہے تھے۔ اس کے علاوہ 8 بحری جہاز بلک کارگو اور 7 جہاز خام تیل کی کھیپ لے کر ہندوستان کی طرف بڑھے ہیں۔ ان 30 بحری جہازوں میں 17 غیر ملکی جھنڈے والے کنٹینر بھی شامل ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 5 جہاز مارشل جزائر کے جھنڈے کے ساتھ چلائے جارہے ہیں۔
جہاز رانی کی وزارت کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت خلیج فارس میں موجود 26 ہندوستانی مفاد والے جہازوں میں 3 توانائی مصنوعات، 10 کھاد اور 13 دیگر سامان لے کر چل رہے ہیں۔ ان جہازوں کے محفوظ گزرنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ خبروں کے مطابق یکم مارچ سے 17 جون کے درمیان 19 جہازوں نے آبنائے ہرمز کو عبور کیا تھا۔ تاہم، گزشتہ ہفتے ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے بعد صرف چند دنوں میں مزید 11 جہاز محفوظ پور سے اس راہداری سے گزر چکے ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سمندری سرگرمیاں بتدریج معمول پر آ رہی ہیں۔
آبنائے ہرمز کو عالمی توانائی کی سپلائی کے لیے لائف لائن مانا جاتا ہے۔ دنیا کی تیل اور گیس کی سپلائی کا تقریباً 20 فیصد اسی راستے سے گزرتا ہے۔ یہ آبی گزرگاہ ہندوستان کے لیے بھی اہم ہے، کیونکہ ملک اپنی ایل این جی اور ایل پی جی ضروریات کا ایک بڑا حصہ خلیجی ممالک سے درآمد کرتا ہے۔ مغربی ایشیا میں جنگ کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے کی گئی آبنائے ہرمز کی بندش نے توانائی کی عالمی منڈی میں خاصی ہلچل مچا دی تھی۔ اس دوران تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور سمندری ترسیل متاثر ہوئی۔ حالانکہ اب سوئٹزرلینڈ میں جاری امریکہ-ایران مذاکرات اور جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششوں کے درمیان بازار میں راحت کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔
سمندری ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے، جو فروری کے آخر کے بعد سب سے بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ امریکی تیل کی قیمتیں بھی جنگ شروع ہونے کے بعد کی سب سے نچلی سطح پر آگئی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں اور آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا رہتا ہے تو اس سے توانائی کی عالمی منڈی اور سمندری تجارت کو خاطر خواہ راحت مل سکتی ہے۔ فی الحال دنیا کی نظریں سوئٹزرلینڈ میں جاری مذاکرات اور خلیجی خطے میں سلامتی کی صورتحال پر مرکوز ہیں۔


شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026