جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
93 فیصد خواتین نے پِنک بس کو سب سے محفوظ قرار دیا، روزانہ مسافروں میں طالبات کی تعداد زیادہ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

93 فیصد خواتین نے پِنک بس کو سب سے محفوظ قرار دیا، روزانہ مسافروں میں طالبات کی تعداد زیادہ

Awaz E Bihar•31 اگست، 2026 کو 06:21 PM•17 ویوز•3 منٹ پڑھیں

خواتین کی سہولت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی پِنک بس سروس ایک قابلِ ذکر اقدام ہے۔ یہ بس سروس خواتین کے لیے محفوظ اور سستا سفر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سماج میں مساوات اور شمولیت کی ثقافت کو بھی مضبوط کر رہی ہے۔ محفوظ اور کفایتی سفر کے ساتھ یہ سروس بہار کی خواتین کے بااختیار مستقبل کی علامت بن چکی ہے۔
بہار اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایس آر ٹی سی) اور ایم ایس سی کے حالیہ مشترکہ سروے سے واضح ہوا ہے کہ پِنک بس خواتین کو محفوظ آمدورفت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے معاشی بااختیار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سروے کے مطابق پِنک بس منتخب کرنے کی سب سے بڑی وجہ تحفظ ہے۔ 93 فیصد خواتین نے اسے سفر کے لیے پِنک بس منتخب کرنے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔ اس سروس کو اوسطاً 5 میں سے 4.6 نمبر ملے ہیں، جو مسافروں کے گہرے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ سروے پٹنہ، گیا اور مظفرپور جیسے اہم اضلاع میں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پِنک بس سے روزانہ سفر کرنے والے مسافروں میں سب سے زیادہ تعداد 47 فیصد اسکول اور کالج جانے والی طالبات کی ہے، جبکہ 35 فیصد ملازمت پیشہ خواتین ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ پِنک بس تعلیم اور روزگار تک خواتین کی رسائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ صحت کی خدمات، دیکھ بھال اور بازار سے متعلق ضروریات کے لیے بھی خواتین اس سروس کا باقاعدگی سے استعمال کر رہی ہیں۔
سروے کے دوران اس بس سروس کے معاشی فوائد بھی سامنے آئے۔ 60 فیصد خواتین مسافروں نے بتایا کہ روزانہ کام یا بازار جانے میں ہونے والے سفر کے اخراجات میں تقریباً 28 سے 35 فیصد تک کمی آئی ہے۔ وہیں 67 فیصد خواتین نے پِنک بس کو روزانہ آمدورفت کے لیے ایک کفایتی ذریعہ قرار دیا ہے۔
اس بس سروس نے خواتین اور لڑکیوں میں آزادانہ طور پر سفر کرنے کا اعتماد بھی پیدا کیا ہے۔ 56 فیصد خواتین نے بتایا کہ اب وہ پِنک بس سروس کے ذریعے اکیلے سفر کرتی ہیں۔ وہیں لڑکیوں کے اہلِ خانہ نے بھی اس پہل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بیٹیوں، خاص طور پر طالبات اور نوجوان خواتین کو اکیلے پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے کی اجازت دینا شروع کر دی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایسی خواتین کی تعداد تقریباً 31 فیصد ہے۔ یہ تبدیلی خواتین کے حوالے سے روایتی سوچ میں بتدریج آرہی مثبت تبدیلی کا اشارہ ہے ۔
پنک بس کی سب سے بڑی خصوصیت ہے کہ اس کے ذریعہ بہار میں پہلی مرتبہ کسی بس میں خواتین کنڈکٹر اور ڈرائیور کی ٹیم تعینات کی گئی ۔76 فیصد خواتین کا ماننا ہے کہ خواتین سفر کے دوران آرام اور اعتماد دونوں بڑھا ہے ۔ روزانہ لاکھوں خواتین اس تحفظ اور کفایتی سروس کا فائدہ اٹھارہی ہیں۔
شیئر کریں:

More from بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026
اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے
بہار

اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے

29 ستمبر، 2026