جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
آزادی اسکوائر پر آیت اللّٰہ علی خامنہای کا انگوٹھی پہنے ہاتھ کا دیو قامت مجسمہ نصب
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

آزادی اسکوائر پر آیت اللّٰہ علی خامنہای کا انگوٹھی پہنے ہاتھ کا دیو قامت مجسمہ نصب

Awaz E Bihar•6 جولائی، 2026 کو 03:43 PM•93 ویوز•3 منٹ پڑھیں

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہای کی میت کو گرینڈ مصلیٰ سے آزادی اسکوائر تک لے جایا گیا، جہاں لاکھوں افراد نے ان کے آخری سفر میں شرکت کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران کے مرکز میں واقع آزادی اسکوائر پر خامنہ ای کے انگوٹھی پہنے ہاتھ کا دیو قامت مجسمہ نصب کیا گیا ہے، جو مختصر عرصے میں ان کی آخری رسومات کے دوران مزاحمت کی نئی علامت بن کر ابھرا ہے۔ شہید خامنہ ای کے حامیوں کا کہنا ہے کہ 28 فروری کے امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد یہی انگوٹھی ان کی شناخت کی ایک نمایاں علامت بن گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق یہ یادگار صرف 4 دن میں تیار کی گئی اور اسے قومی استقامت، مزاحمت اور اتحاد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے علاوہ ان کی بیٹی، داماد، بہو اور 14 ماہ کی پوتی بھی شہید ہوئی تھیں، جن کے تابوت بھی عوام کے لیے رکھے گئے ہیں۔ ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی 7 روزہ آخری رسومات کا آغاز جمعے کو (3 جولائی سے) تہران سے ہو گیا ہے، جس میں 100 سے زائد ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں جبکہ انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے 2 کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ شرکاء نے ایرانی پرچم تھام رکھے تھے، جبکہ خامنہای اور ان کے بیٹے و متوقع جانشین مجتبیٰ خامنہای کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ سیاہ لباس میں ملبوس شرکاء نے ایرانی پرچم کے سرخ، سفید اور سبز رنگ بھی اوڑھ رکھے تھے اور ایران کے حق میں نعرے لگائے۔ عوامی جلوس سے قبل خامنہای کے تابوت کو ایرانی اعلیٰ حکام اور غیر ملکی شخصیات کے لیے رکھا گیا، جبکہ بعد ازاں اسے شیشے کے ایک خصوصی حصار میں عوامی دیدار کے لیے رکھا گیا، اس کے ساتھ ان کی بیٹی، داماد، بہو اور 14 ماہ کی پوتی کے تابوت بھی موجود تھے۔
آج تہران میں مرکزی جنازے کے جلوس کے بعد خامنہ ای کی میت کو قم منتقل کیا جائے گا، جہاں منگل کو شیعہ دینی مرکز میں مزید مذہبی تقریبات منعقد ہوں گی۔ اس کے بعد بدھ کو میت کو عراق لے جایا جائے گا، جہاں نجف اور کربلا میں مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی، بعد ازاں جمعرات کو میت دوبارہ ایران واپس لائی جائے گی، جہاں مشہد میں ایک اور جنازے کے جلوس کا انعقاد کیا جائے گا
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026