جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ملک بھر میں پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور قدرتی گیس کا وافر ذخیرہ موجود:مرکزی حکومت
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

ملک بھر میں پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور قدرتی گیس کا وافر ذخیرہ موجود:مرکزی حکومت

Awaz E Bihar•18 مئی، 2026 کو 04:49 PM•25 ویوز•3 منٹ پڑھیں

مغربی ایشیا بحران کی وجہ سے عالمی توانائی سپلائی متاثر ہونے کے درمیان ہندوستان نے واضح کیا ہے کہ وہ روس سے مسلسل تیل خریدتا رہا ہے اور یہ خریداری پابندیوں سے پہلے، پابندیوں میں چھوٹ کے دوران بھی اور ابھی بھی جاری ہے۔
ہندوستان نے کہا ہے کہ ملک کی سرکاری شعبے کی تیل کمپنیاں خریداری کے وقت تجارتی یعنی بازار کے نقطہ نظر کو ذہن میں رکھ کر فیصلہ کرتی ہیں۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری سجاتا شرما نے مغربی ایشیا بحران کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کی معلومات دینے کے لیے بلائی گئی پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خام تیل کی کوئی کمی نہیں ہے اور مختلف ذرائع سے خریداری کے ذریعے تیل کی سپلائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
محترمہ شرما نے ہندوستان کی روس سے تیل خریداری پر امریکی پابندیوں میں چھوٹ کے ختم ہونے کے بعد وہاں سے تیل خریداری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان روس سے پہلے سے ہی تیل خرید رہا ہے یعنی چھوٹ سے پہلے بھی، چھوٹ کے دوران بھی اور اب بھی۔ جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ ہندوستان میں تیل کہاں سے خریدا جانا ہے اس کا فیصلہ بازار کی صورتحال کو ذہن میں رکھ کر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خام تیل کی سپلائی برابر یقینی بنائی جا رہی ہے اور یہ چھوٹ ہو یا نہ ہو اس سے متاثر نہیں ہوتی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے ہندوستان کے روس سے تیل خریدنے پر پابندی لگا رکھی ہے لیکن مغربی ایشیا بحران کو دیکھتے ہوئے امریکہ نے ان پابندیوں میں چھوٹ دی تھی جو 16 مئی کو ختم ہو گئی۔ ایک اور سوال کے جواب میں محترمہ شرما نے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے تیل کمپنیوں کے نقصان میں تھوڑی کمی آئی ہے اور اب انہیں ہر روز 750 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی حکومت تیل کمپنیوں کو نقصان کی تلافی کے لیے امدادی پیکیج دینے کی کسی تجویز پر غور نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا بحران شروع ہوئے ڈھائی مہینے سے زیادہ کا وقت ہو گیا ہے اور آبنائے ہرمز میں صورتحال ابھی بھی معمول پر نہیں ہے۔ اس سے بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں اور اس سے ہماری درآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام ریفائنریاں معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں اور ملک میں خام تیل کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی سپلائی بھی معمول کے مطابق بنی ہوئی ہے۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026