جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 سالانہ 17 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات کی خریداری کا وعدہ
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

سالانہ 17 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات کی خریداری کا وعدہ

Awaz E Bihar•18 مئی، 2026 کو 04:41 PM•4 ویوز•3 منٹ پڑھیں

امریکہ اور چین نے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت چین نے اگلے تین سالوں تک ہر سال کم از کم 17 ارب امریکی ڈالر مالیت کی امریکی زرعی مصنوعات خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ خریداری اکتوبر 2025 میں سویا بین کی خریداری کے حوالے سے کیے گئے گذشتہ وعدوں کے علاوہ ہوگی۔
تجارتی شعبے سے ہٹ کر، اس معاہدے کے تحت دو نئے دوطرفہ ادارے 'امریکہ-چین ٹریڈ بورڈ' اور 'امریکہ-چین انویسٹمنٹ بورڈ بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ ان اداروں کا مقصد صدر ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معاشی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں فریقین نے ایران، شمالی کوریا اور آبنائے ہرمز سمیت اہم جیو پولیٹیکل (جغرافیائی و سیاسی) معاملات پر بھی یکساں موقف اپنانے کے اشارے دیے ہیں۔
دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی اس وسیع تر کوشش کے تحت چین نے 200 امریکی بوئنگ طیاروں کے ابتدائی آرڈر کی منظوری بھی دی ہے، جو کہ 2017 کے بعد بیجنگ کی جانب سے اس نوعیت کا پہلا بڑا فیصلہ ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے امریکہ میں اعلیٰ مہارت والی مینوفیکچرنگ ملازمتوں کو فروغ ملے گا اور ہوا بازی کے شعبے میں طویل مدتی تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے۔
یہ اہم پیش رفت دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے عالمی اقتصادی استحکام کو بہتر بنانے اور باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔ واشنگٹن نے ان مذاکرات کو اسٹریٹجک اور اقتصادی لحاظ سے انتہائی جامع قرار دیا ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس اسے 2017 کے بعد کا سب سے اہم امریکہ-چین معاہدہ تسلیم کر رہا ہے۔
اس تاریخی معاہدے کے بنیادی ستون کے طور پر قائم کیے جانے والے 'امریکہ-چین ٹریڈ بورڈ' اور 'امریکہ-چین انویسٹمنٹ بورڈ' غیر حساس اشیاء کی دوطرفہ تجارت کی نگرانی کریں گے اور سرمایہ کاری سے جڑے مسائل کے حل کے لیے ایک ادارہ جاتی ڈھانچہ فراہم کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، چین نے یٹریم ، اسکینڈیم ، نیوڈیمیم اور انڈیم جیسی نایاب معدنیات کی سپلائی چین کے حوالے سے امریکہ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چین ان نایاب دھاتوں کی پیداوار اور پروسیسنگ کے آلات و ٹیکنالوجی پر عائد پابندیوں اور حدود میں نرمی لانے پر بھی کام کرے گا۔
زرعی شعبے کی بات کی جائے تو چین نے بیف (گائے کے گوشت) تیار کرنے والی 400 سے زائد امریکی کمپنیوں کی معیاد ختم ہونے والی فہرستوں کی تجدید کی ہے اور نئی کمپنیوں کو منظوری دے کر امریکی بیف کے لیے اپنی مارکیٹ کے دروازے دوبارہ کھول دیے ہیں۔ اس کے جواب میں امریکی محکمہ زراعت نے بھی برڈ فلو سے پاک تصدیق شدہ امریکی ریاستوں سے مرغی کے گوشت (پولٹری) کی درآمد دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک نے عالمی سطح کے بڑے جیو پولیٹیکل امور پر بھی باہمی تعاون کی توثیق کی ہے، جس میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی مخالفت اور شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی حمایت شامل ہے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026