جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 195.50 روپے کا اضافہ، نئے نرخوں کا اطلاق
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 195.50 روپے کا اضافہ، نئے نرخوں کا اطلاق

Awaz E Bihar•1 اپریل، 2026 کو 01:46 PM•93 ویوز•3 منٹ پڑھیں

نئی دہلی، یکم اپریل: مغربی ایشیا میں جاری بحران کی وجہ سے دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان عوامی شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 195.50 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ تاہم گھریلو کھانا پکانے والی گیس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ سے ہو گیا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے قومی راجدھانی دہلی میں کمرشیل سلنڈر 195.50 روپے، ممبئی میں 196 روپے، چنئی میں 203 روپے اور کولکاتا میں 218 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن ( آئی او سی ) کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، آج کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں اضافے کے بعد، دہلی میں 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 1,883 روپے سے بڑھ کر 2,078.50 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں اس کی قیمت 1,990 روپے سے بڑھ کر 2,208 روپے ہوگئی ہے۔ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں ایک کمرشیل سلنڈر 1,835 روپے کے بجائے 2,031 روپے میں دستیاب ہوگا، وہیں چنئی میں ایک کمرشل سلنڈر کی قیمت 2,043.50 روپے سے بڑھ کر 2,246.50 روپے کر دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہوٹلوں، ریستورانوں، ڈھابوں اور دیگر تجارتی اداروں میں استعمال ہونے والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں گزشتہ چار ماہ میں پانچویں مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے 7 مارچ کو یہ 114.5 روپے مہنگا ہوا تھا۔ یکم مارچ 2026 کو اس کی قیمت میں 28 روپے کا اضافہ ہوا، اسی طرح فروری میں اس کی قیمت میں 49 روپے اور جنوری میں 111 روپے کا اضافہ ہوا، جب کہ دسمبر 2025 میں 19 کلو کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی تھی۔
راحت کی بات یہ ہے کہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کو آج کے اضافے سے باہر رکھا گیا ہے۔ باورچی خانے میں استعمال ہونے والے 14.2 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 7 مارچ 2026 کو 60 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ آئی او سی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، دہلی میں اس وقت بغیر سبسڈی والے 14.2 کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 913 روپے ہے۔ ممبئی میں اس کی قیمت 912.50 روپے، کولکاتا میں 939 روپے اور چنئی میں 928.50 روپے ہے۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026