جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولیں گے: ایران
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولیں گے: ایران

Awaz E Bihar•9 اگست، 2026 کو 03:57 PM•6 ویوز•5 منٹ پڑھیں

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) کے سکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ تہران کی متعدد شرائط پوری نہیں کرتا، ایران آبنائے ہرمز کو نہیں کھولے گا۔ ان شرائط میں ایران کو دی جانے والی دھمکیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔پریس ٹی وی نے ذوالقدر کے حوالے سے کہا، ’’آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں کھلے گی جب تک امریکہ اپنا طرز عمل درست نہیں کرتا اور اسلامی جمہوریہ ایران کو دھمکیاں دینا بند نہیں کرتا۔‘‘ایرانی عہدیدار کی جانب سے بیان کردہ دیگر شرائط میں ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کا خاتمہ، پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کا خاتمہ، ایران کے اطراف کے علاقوں سے امریکی افواج کا انخلا اور معاوضے کی ادائیگی شامل ہیں۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ انہوں نے ایران پر حملے اس لیے روک دیے ہیں کیونکہ امن معاہدہ قریب ہے، جس میں آبنائے ہرمز کو کھولنے اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ نے بدھ کو کہا تھا کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے مقرر کردہ راستے کی جغرافیائی تفصیلات پر اتفاق کرچکے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت امریکہ کے ساتھ کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں کر رہا ہے اور صرف ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک واشنگٹن ان خلاف ورزیوں کا ازالہ نہیں کرتا جو اس نے دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے ایم او یو میں کی ہیں، تب تک مذاکرات کا دوبارہ آغاز نہیں ہو سکتا۔ایران کی 'مہر نیوز ایجنسی کے مطابق مسٹر عراقچی نے کہا کہ ثالث اب بھی مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، لیکن تہران کا ماننا ہے کہ جب تک امریکی خلاف ورزیوں کا ازالہ نہیں کیا جاتا، مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جب تک امریکہ اپنی غلطیوں اور خلاف ورزیوں کی تصحیح نہیں کرتا، مذاکرات کی بحالی کا کوئی امکان نہیں۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ اس سمندری راستے کو دوبارہ کھولنے سے قبل امریکہ کو اپنے معاندانہ رویے میں تبدیلی لانا ہوگی۔ ایرانی سرکاری میڈیا پر جاری ایک بیان میں محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ ''جب تک امریکہ اپنے رویے میں اصلاح نہیں لاتا، آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔
ایران کے اہم مطالبات میں امریکی بحری ناکابندی کا خاتمہ، امریکی فوجی دستوں کا انخلا، ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کا خاتمہ اور پابندیوں کا ختم کرنا شامل ہے۔ ایران نے جنگ کے دوران ہونے والے نقصان کے ازالے اور بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی بغیر کسی شرط کی منتقلی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ذوالقدر نے مزید کہا کہ امریکہ کو ایران کو دھمکیاں دینے اور ملک کے مقدس مقامات کے بارے میں توہین آمیز بیانات دینے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق یہ مطالبات کئی ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد ایرانی عوام کے مؤقف کی عکاسی کرتے ہیں۔ "یہ ایرانی عوام کے مطالبات ہیں، جن کا اظہار انہوں نے 160 دنوں تک میدانوں اور سڑکوں پر ڈٹے رہ کر بھرپور انداز میں کیا ہے۔"یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور عمان کے حکام آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی ترتیبات کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ سمندری راستہ دنیا کے اہم ترین توانائی کی راہداریوں میں سے ایک ہے۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران اس راستے کی نقل و حمل سے متعلق عمان کے ساتھ ایک معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ چکا ہے۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا کچھ اضافی شرائط پر منحصر ہوگا، جن میں جون میں طے پانے والے سمجھوتے کی خلاف ورزی پر امریکہ کی جانب سے اصلاحی اقدامات کرنا بھی شامل ہے۔
عمان کی وزارتِ خارجہ نے ان مذاکرات کو "مثبت اور تعمیری" قرار دیا ہے۔ دوسری جانب، امریکہ اور ایران کی طرف سے ان بات چیت کے حوالے سے مختلف اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی حکام نے امریکہ کو بتایا ہے کہ ان کا اس سمندری راستے کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارےآئی آر آئی بی کے مطابق، ارکانِ پارلیمنٹ نے عمان کے ساتھ مجوزہ فریم ورک پر بڑے پیمانے پر اتفاق کیا ہے، تاہم حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔
آبنائے ہرمز موجودہ بحران میں ایران کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک اور سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ دنیا کی تیل کی سپلائی کا ایک بڑا حصہ اسی بحری راستے سے گزرتا ہے، اس لیے اس کی طویل بندش کے اثرات خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی توانائی کی منڈی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل اپنے مؤقف پر عسکری اور سفارتی، دونوں سطحوں پر ثابت قدم رہے گی۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026