بیٹیوں کے خوابوں کی پرواز خلاء تک پہنچ رہی ہے: مودی
Awaz E Bihar••18 ویوز•4 منٹ پڑھیں
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج ہندوستان کی بیٹیوں کے خوابوں کی اڑان زمین سے نکل کر خلاء تک پہنچ رہی ہے۔ مسٹرمودی نے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات میں اتوار کے روز بیٹیوں کی بڑھتی ہوئی خلائی امنگوں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان کی شرکت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کی بیٹیوں کے خوابوں کی اڑان زمین سے نکل کر خلا تک پہنچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کوشش کا نام 'مشن شکتی سیٹ ہے۔ اس کے ذریعے 108 ممالک کی 12 ہزار طالبات کو سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سیکھنے اور جدت طرازی کے شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل طالبات کو خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 23 اگست کو قومی خلائی دن کے موقع پر اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں واقع گوتم بدھ یونیورسٹی میں 'مشن شکتی سیٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر ہندوستان اور دنیا کے مختلف ممالک سے آئی ہوئی تقریباً 100 طالبات ایک ساتھ جمع ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے دور دراز علاقوں سے منتخب کی گئی طالبات بھی اس پہل میں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پوری کوشش کا مقصد انتہائی خاص ہے۔ طالبات کی شرکت سے تیار کیے جانے والے ایک سیٹلائٹ کو چاند کی مدار میں بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا کہ اس پہل سے جڑی متعدد طالبات آنے والے وقت میں سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے شعبے میں اپنی نئی پہچان بنائیں گی۔ تہواروں میں ملک میں بنا سامان خریدیں، 'ووکل فار لوکل' کو بنائیں عوامی مہم: مودی نئی دہلی، 30 اگست (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اہل وطن سے 'ووکل فار لوکل' مہم کو ایک وسیع عوامی تحریک بناتے ہوئے آنے والے تہواروں کے دوران ملک میں بنے سامان کو اہمیت دینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ خودکفیل ہندوستان کا راستہ دیسی مصنوعات پر فخر کرنے سے ہی ہموار ہوگا۔ مسٹرمودی نے اتوار کو آل انڈیا ریڈیو سے نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کی 137ویں قسط میں کہا کہ تہوار نہ صرف ملک کی روایتوں کا حصہ ہیں، بلکہ یہ تہوار لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں جنم اشٹمی، وشوکرما پوجا اور دیوالی جیسے اہم تہوار منائے جائیں گے۔ وشوکرما پوجا کے موقع پر لوگوں کو اپنے آس پاس کے کاریگروں، دستکاروں اور وشوکرما ساتھیوں کا احترام کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دیوالی کی تیاریاں بھی آہستہ آہستہ شروع ہو رہی ہیں اور تہواروں کے اس موسم میں وہ ایک بار پھر اہل وطن سے 'ووکل فار لوکل' کو اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ 'ووکل فار لوکل' کا مطلب صرف مٹی کے دیے خریدنا نہیں ہے، بلکہ اس کا نقطہ نظر بہت وسیع ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپنے گھر کے لیے کوئی بھی سامان خریدتے وقت یہ دیکھنے کی درخواست کی کہ وہ ہندوستان میں بنا ہوا ہو۔ مسٹرمودی نے کہا کہ ہندوستان کے خود کفیل بننے کا راستہ ملک میں بنی اشیاء پر فخر کرنے سے ہی ہموار ہوگا اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا بھی سبھی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تخلیقی دنیا سے وابستہ افراد، بااثر شخصیات اور معروف ہستیوں سے بھی 'ووکل فار لوکل' کو اپنانے اور دوسروں کو اس کے لیے ترغیب دینے کی اپیل کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں متعدد لوگ اپنی چھوٹی چھوٹی کوششوں سے معاشرے میں بڑی تبدیلی لا رہے ہیں۔ اہل وطن سے ایسے لوگوں اور ان کی قابلِ تقلید کوششوں کے بارے میں 'من کی بات' کے لیے لکھنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی ایک کا تجربہ ملک کے کسی دوسرے کونے میں کسی شخص کے لیے نئی تحریک بن سکتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کچھ وقت پہلے تک ایوکاڈو پھل کو بہت کم لوگ جانتے تھے اور اس کی مانگ بھی محدود تھی، لیکن آج یہ لوگوں کی ڈائننگ ٹیبل تک پہنچ چکا ہے۔ ملک میں ایوکاڈو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اس کی کاشت سے کسانوں کو ہونے والے فائدے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ وقت پہلے تک ایوکاڈو کو بہت کم لوگ جانتے تھے اور اس کی مانگ بھی محدود تھی، لیکن آج یہ لوگوں کی ڈائننگ ٹیبل تک پہنچ چکا ہے۔ صحت کے تئیں بڑھتی ہوئی بیداری کے ساتھ یہ پریمیم مارکیٹ کی پسند بن رہا ہے اور کسانوں کے لیے بھی آمدنی بڑھانے کا ایک نیا موقع پیدا کر رہا ہے۔