جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
متحدہ عرب امارات کے جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات کے جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ

Awaz E Bihar•17 مئی، 2026 کو 03:49 PM•3 ویوز•2 منٹ پڑھیں

ابوظہبی کے براکہ جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تاہم کسی جانی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ابوظہبی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ابوظہبی کے حکام نے الظفرہ ریجن میں واقع براکہ جوہری پاور پلانٹ کے اندر حفاظتی حصار کے بیرونی حصے میں الیکٹریکل جنریٹر پر ہونے والے آتشزدگی کے واقعے پر کارروائی کی جو ڈرون حملے کے باعث پیش آیا تھا۔ بیان میں بتایا گیا کہ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی رپورٹ نہیں ہے اور جوہری پاور پلانٹ سے ریڈیائی سطح پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور مزید تفصیلات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار نیوکلیئر ریگولیشن (ایف اے این آر) نے تصدیق کی ہے کہ آگ سے پاورپلانٹ کی حفاظتی یا مرکزی نظام پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور تمام یونٹس معمول کے مطابق فعال ہیں۔ ابوظہبی کے حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور کسی قسم کی فواہیں یا غیرمصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان 8 اپریل کو طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملے وقتاً فوقتاً جاری ہیں۔ ایران نے جنگ کے شروع میں بتایا تھا کہ وہ خلیجی ممالک میں قائم امریکی بیسز اور اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ حملے کیے گئے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی۔ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ہفتے بھی الزام عائد کیا تھا کہ ایران نے فجیرہ بندرگاہ پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں، جس میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے اور فجیرہ پیٹرولیم انڈسٹریز زون میں آئل ریفائنری پر آگ لگنے کی رپورٹ بھی آئی تھی۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026