جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

Awaz E Bihar•7 ستمبر، 2026 کو 04:01 PM•16 ویوز•3 منٹ پڑھیں

مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت پیوش گوئل نے ملک میں اعلیٰ معیار کے میڈیکل ٹورزم (طبی و سیاحتی) ماحولیاتی نظام کو وسعت دینے اور اسے اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ بین الاقوامی صحت اور فلاح و بہبود کی خدمات کے لیے ایک گیٹ وے کے طور پر قائم کرنے کے مقصد سے پیر کو پانچ نکاتی منصوبہ پیش کیا، جس میں انہوں نے ہنرمندی کی ترقی کو سب سے زیادہ ترجیح دی۔
مسٹر گوئل نے دارالحکومت میں بھارت ہیلتھ گلوبل ایکسپو-2026 کے تحت منعقدہ 'سنجیونی‘ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلی ترجیح مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں (کیئر گیورز) کو تربیت دینا اور انہیں باقاعدہ طور پر سرٹیفائیڈ کرنا ہے۔ اس شعبے کو ایسا ہنرمند افرادی قوت تیار کرنا چاہیے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق صحت کی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
انہوں نے دوسرے نکتے کے طور پر زیادہ سے زیادہ اسپتالوں کو 'ہیل اِن انڈیا‘ گیٹ وے سے منسلک ہونے کی ترغیب دینے اور علاج کے پیکیجز کو ایمانداری، اخلاقیات اور شفافیت کے ساتھ شائع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں دھوکہ دہی یا کسی بھی طرح کی ایک غلط کارروائی بھی ملک کی ساکھ، کاروبار اور اعتماد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
تیسرے نکتے کے طور پر مسٹر گوئل نے انشورنس کمپنیوں اور ہیلتھ ٹیک کمپنیوں سے ایسے مصنوعات اور پلیٹ فارم تیار کرنے کی اپیل کی۔ چوتھے نکتے کے طور پر انہوں نے دنیا بھر میں نمائشوں اور پریزنٹیشنز کے انعقاد، سہولت کاروں (فیسلیٹیٹرز) کا نیٹ ورک قائم کرنے اور عالمی سطح پر اسپتالوں کے ساتھ شراکت داری اور معاہدے کرنے کی تجویز دی۔
پانچویں نکتے کے طور پر وزیر نے ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسپتالوں اور ویلنس مراکز میں معیار پر توجہ مرکوز کریں، ان کے نیٹ ورک کو وسعت دیں، معیاری طبی سہولیات کو عالمی سطح پر شناخت دلائیں اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے ان سہولیات کی مؤثر تشہیر کریں۔
انہوں نے کہا کہ طبی سیاحت کی سہولیات کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے شہروں تک بھی پہنچایا جانا چاہیے۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، نئی معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی مریضوں کے لیے بھی صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026