جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا: ایران
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا: ایران

Awaz E Bihar•22 جولائی، 2026 کو 04:04 PM•10 ویوز•4 منٹ پڑھیں

ایران کی جوہری تنصیبات پر اگر امریکہ حملہ کرتا ہے تو وہ خطے میں موجود امریکی اور اس کے اتحادی ممالک کے 'مفادات پر حملہ کرے گا۔ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر نے یہ بات کہی ہے۔ کمانڈ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا، "ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ اگر حملہ آور فوج اس حد تک آگے بڑھتی ہے، تو ہم اسے خطے میں جنگ کو مزید بڑھانے والا قدم مانیں گے اور خطے میں موجود تمام امریکی اور اتحادی مفادات کو ہماری فوج کے شدید اور زبردست حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔"اس سے قبل ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا تھا کہ فوج کو نیا فضائی دفاعی نظام مل گیا ہے۔ 'ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق، اکرمینیا نے کہا، "اس نئے فضائی دفاعی نظام نے ہماری دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
اب ہم دشمن کے طیاروں کا مقابلہ کرنے میں کہیں زیادہ اہل ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے دوران تباہ ہوئے فضائی دفاعی نظام کی مرمت کرنے میں کامیاب رہا ہے۔امریکی فوج نے گزشتہ 8 جولائی سے ایران پر متعدد بار حملے کیے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ یہ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے خلاف ایران کی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے تھے۔ جبکہ ایرانی فوج نے کئی مشرق وسطیٰ کے ممالک میں امریکی ٹھکانوں پر حملے کر کے اس کا جواب دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 9 جولائی کو کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اب نافذ العمل نہیں ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے متنبہ کیا ہے کہ ملک کی جوہری یا دیگر حساس تنصیبات پر امریکہ کا کوئی بھی حملہ علاقائی حملوں کو جنم دے گا، جس میں امریکی مفادات کے ساتھ ساتھ واشنگٹن کے اتحادیوں اور حامیوں کے مفادات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے بریفنگ میں بتایا کہ اس طرح کے اقدام کو پورے خطے میں جنگ کی توسیع کے طور پر دیکھا جائے گا اور یہ مسلح افواج کی جانب سے "شدید" ردعمل کا باعث بنے گا۔
یہ انتباہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے نتانز جوہری کمپلیکس کے قریب زیرِ زمین" کازما داغ " تنصیبات پر حملے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ اس خطے پر بہت بھاری ضرب لگائے گا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ایران نے خطے میں جوہری سینٹری فیوجز منتقل کیے ہوں گے، تاہم واشنگٹن نے ابھی تک اس معلومات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے 'نصر 2 آپریشن' کی 24ویں لہر کے دوران کویت میں علی السالم ایئر بیس کے قریب ایک ابتدائی انتباہی راڈار، ٹیکٹیکل ریڈار کمپلیکس اور کویت کے جزیرہ بوبیان پر ایک اور ریڈار سسٹم کو تباہ کر دیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے بتایا کہ راڈار سسٹمز کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے جبکہ امریکہ کے خلاف فوجی آپریشنز جاری رہیں گے۔امریکہ نے گزشتہ ہفتے سے ایران پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں، جبکہ تہران نے ان حملوں کا جواب ان تنصیبات اور اڈوں کو نشانہ بنا کر دیا ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ امریکی فوج انہیں خطے کے مختلف ممالک میں استعمال کر رہی ہے۔امریکہ اور ایران کے درمیان یہ باہمی حملے اس مفاہمت نامے کے باوجود ہو رہے ہیں جو فروری میں شروع ہونے والی جنگ کو ختم کرنے اور مستقل امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے جون میں پاکستان کی ثالثی میں طے پایا تھا۔
ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ دشمن معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا، ہمیں یہ بھی معلوم تھا کہ دشمن حماقت کا ارتکاب کرے گا۔ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہم نے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا اور جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلیے اقدامات کیے، دشمن نے ایرانی سرزمین پر قدم رکھا تو لاکھوں لوگوں کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کی فوج اور عوام ہر ممکن ذریعے سے دشمن کا مقابلہ کریں گے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026