جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ملک کی معیشت مضبوط ہے تو اس کا اثر زمین پر کیوں نہیں نظرآ رہا: کانگریس
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

ملک کی معیشت مضبوط ہے تو اس کا اثر زمین پر کیوں نہیں نظرآ رہا: کانگریس

Awaz E Bihar•1 ستمبر، 2026 کو 03:48 PM•18 ویوز•3 منٹ پڑھیں

کانگریس نے معیشت کے سلسلے میں مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ حکومت مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے اعداد و شمار کا جشن منا رہی ہے لیکن اگر معیشت اتنی مضبوط ہے تو اس کا اثر عام لوگوں کی زندگی میں کیوں دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
کانگریس کے میڈیا پینلسٹ سلمان سوز نے منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر معیشت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے تو خاندانوں کو اپنے اخراجات کے لیے قرض کیوں لینا پڑ رہا ہے، گزشتہ ایک دہائی میں دیہی مزدوری مہنگائی کے مقابلے میں معمولی طور پر ہی کیوں بڑھی ہے اور نجی سرمایہ کاری مستحکم کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام صرف اعداد و شمار پر یقین نہیں کرتے، بلکہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ معیشت کی مبینہ مضبوطی کا فائدہ زمین پر کیوں نہیں دکھائی دے رہا ہے۔
مسٹر سوز نے سوال کیا کہ ملک میں جی ڈی پی کے حصے کے طور پر خالص براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) صفر کیوں ہے اور نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 16 فیصد کیوں بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2026 میں اب تک ہندوستانی ایکویٹی مارکیٹ سے تقریباً 250 لاکھ کروڑ روپے نکالے جا چکے ہیں۔
انہوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ اگر ملک کی معیشت اتنی اچھی رفتار سے بڑھ رہی ہے تو سرمایہ کار یہاں سے اپنا پیسہ کیوں نکال رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ اگر معیشت اتنی مضبوط ہے تو برآمدات میں اس کا حصہ پہلے کے مقابلے اتنا کم کیوں ہے۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ جب ڈالر کے مقابلے روپیہ تقریباً 58 روپے تھا، تب مسٹر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کہتے تھے کہ روپیہ 'وینٹی لیٹر پر ہے، لیکن آج روپیہ تقریباً 95 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو صرف اقتصادی اعداد و شمار سے مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔ عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اگر معیشت اتنی مضبوط ہے تو اس کا اثر زمین پر کیوں نہیں دکھائی دے رہا ہے۔ ملک میں ابھی بھی بہت سے مسائل ہیں اور مستقبل میں مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں لیکن حکومت اس سے بے خبر ہے اور صرف اعداد و شمار کو بیچنے میں لگی ہے۔ کانگریس کی رائے ہے کہ مسٹر مودی کو زمینی حقیقت سمجھ کر عوام سے ان کا حال جاننا چاہیے۔
اس دوران، کانگریس کے شعبہء مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ جی ڈی پی کے اعداد و شمار محض 'اسٹیٹیکل جمناسٹکس' ہے اور حکومت بار بار طریقہ کار بدل کر جی ڈی پی کے اعداد و شمار کو اپنے حساب سے طے کر رہی ہے اور ملک کی خراب اقتصادی حقیقت کو چھپا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نامینل اور حقیقی جی ڈی پی کے درمیان کا فرق مہنگائی کو ظاہر کرتا ہے اور حکومت کے مطابق یہ فرق صرف 2.3 فیصد ہے، جبکہ اس سہ ماہی میں تھوک قیمتوں کے اشاریے (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی مہنگائی نو فیصد سے زیادہ رہی ہے۔ انہوں نے اسے واضح تضاد قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ صورتحال مودی حکومت نے حساب کے طریقہ کار میں تبدیلی کر کے پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میک ان انڈیا نے بہت کم حاصل کیا ہے لیکن مودی حکومت کی اہم 'فیک ان انڈیا' اسکیم بے روک ٹوک جاری ہے۔
شیئر کریں:

More from سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی
سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی

27 ستمبر، 2026
ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی
سیاست

ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی

24 ستمبر، 2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج
سیاست

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج

21 ستمبر، 2026
ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی
سیاست

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی

19 ستمبر، 2026
رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا
سیاست

رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا

13 ستمبر، 2026
’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل
سیاست

’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل

5 ستمبر، 2026