جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل

Awaz E Bihar•5 ستمبر، 2026 کو 04:59 PM•13 ویوز•3 منٹ پڑھیں

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے اساتذہ سے کہا کہ وہ صرف کتابوں اور طے شدہ نصاب تک محدود نہ رہیں، بلکہ اپنے طلباء کی زندگی، ان کی دلچسپیوں اور پریشانیوں کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں۔ یوم اساتذہ سے ایک روز قبل 7، لوک کلیان مارگ پر قومی اساتذہ ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تعلیم صرف کتابوں اور کلاس روم تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو بہتر طریقے سے سمجھیں اور ان کی روزمرہ زندگی سے وابستہ مسائل سے نمٹنے میں بچوں کی مدد کریں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہمیں کتابوں سے باہر نکلنا ہوگا، ہمیں نصاب سے باہر نکلنا ہوگا۔ ہمیں بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ یقینی بنانے میں اساتذہ کا اہم کردار ہے کہ بچے بچپن سے وابستہ تجسس، تخلیقی صلاحیت اور کھلے پن کو نہ کھوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچپن کو مرنے نہیں دینا چاہیے۔
گفتگو کے دوران وزیر اعظم مودی نے اساتذہ سے پوچھا کہ کیا وہ ان بچوں کی خوبیوں کو پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں، جو پڑھائی میں بہتر کارکردگی پیش نہیں کر پاتے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ممکن ہے کوئی بچہ پڑھائی میں اچھا نہ ہو، لیکن خدا نے ہر بچے کو کوئی نہ کوئی خاص صلاحیت دی ہے۔ انہوں نے اساتذہ سے اس صلاحیت کو پہچاننے کی کوشش کرنے کو کہا۔ ایک استاذ نے جواب دیا کہ ہر بچے میں الگ الگ خوبیاں، صلاحیتیں اور چیلنجز ہوتے ہیں۔ اساتذہ کا کام ہوتا ہے کہ بچوں کی ان خوبیوں کو پہچان کر انہیں آگے بڑھائیں۔ گفتگو میں یہ بھی بتایا گیا کہ اساتذہ بچوں کا اعتماد اور ہنر بڑھانے کے لیے کلاس روم سے باہر بھی مختلف سرگرمیاں کراتے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے ایک استاذ سے اچھا بولنے کے طریقے بھی دریافت کیے۔ انہوں نے بتایا کہ اچھا مقرر بننے کے لیے اعتماد اور مسلسل مشق ضروری ہے۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے بچوں کے بڑھتے ہوئے اسکرین ٹائم کے مسئلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اساتذہ سے بچوں کو کھیل کود، جسمانی اور تخلیقی سرگرمیوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کو کہا، تاکہ بچے موبائل اور دیگر ڈیجیٹل آلات پر کم وقت گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ایسی سرگرمیوں میں شامل کرنا ضروری ہے، جس سے ان کا اعتماد اور سماجی اسکل بہتر ہو۔ اس موقعے پر تعلیم کے علاوہ مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
ایک خاتون ٹیچر نے بریسٹ کینسر سے متعلق خواتین کو بیدار کرنے کے لیے اپنے کام کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ بیداری اور ابتدائی جانچ سے خواتین کو وقت پر ڈاکٹر سے مشورہ لینے میں مدد مل سکتی ہے۔
طلباء میں منشیات کے حوالے سے بیداری پر بھی بات ہوئی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اساتذہ کو بچوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر توجہ دینی چاہیے اور ان کے مسائل کو سمجھنا چاہیے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ٹیچر کا کام صرف نصاب مکمل کرانا اور بچوں کو امتحان کے لیے تیار کرنا نہیں ہے، بلکہ بچوں کو قریب سے سمجھنا، ان کی خوبیوں کو پہچاننا اور ان کے مسائل کو جاننا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو گفتگو کے آداب سکھائیں، تخلیقی انداز میں سوچنے اور اعتماد بڑھانے جیسی اسکلز کو فروغ دینے کے مواقع بھی فراہم کرنے چاہئیں۔ وزیر اعظم مودی نے قومی اساتذہ ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ بچوں کا مستقبل بہتر بنانے میں اساتذہ کی اہم ذمہ داری ہے۔


شیئر کریں:

More from سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی
سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی

27 ستمبر، 2026
ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی
سیاست

ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی

24 ستمبر، 2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج
سیاست

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج

21 ستمبر، 2026
ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی
سیاست

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی

19 ستمبر، 2026
رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا
سیاست

رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا

13 ستمبر، 2026
ملک کی معیشت مضبوط ہے تو اس کا اثر زمین پر کیوں نہیں نظرآ رہا: کانگریس
سیاست

ملک کی معیشت مضبوط ہے تو اس کا اثر زمین پر کیوں نہیں نظرآ رہا: کانگریس

1 ستمبر، 2026