جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے کویت و بحرین پر کیا حملہ
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے کویت و بحرین پر کیا حملہ

Awaz E Bihar•28 جون، 2026 کو 04:12 PM•13 ویوز•5 منٹ پڑھیں

اسلامک ریولوشنری گارڈ کورپس (آئی آر جی سی) کی بحریہ اور ایرواسپیس فورس نے امریکہ کے حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں میزائل اور ڈرون آپریشن شروع کیے۔آئی آر جی سی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے ایران کی پانچ ساحلی چوکیوں پر حملہ کیا تھا۔ آئی آر جی سی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مشرق وسطیٰ میں موجود امریکہ کے ٹھکانوں کا حال "جہنم" جیسا ہوگا۔پریس ٹی وی نے آئی آر جی سی بحریہ کے کمانڈر کے حوالے سے کہا، "اس خطے میں امریکی ٹھکانوں کا حساب کتاب ایک الگ مسئلہ ہے۔ آنے والے دنوں میں انہیں جہنم جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔" کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ دراندازوں پر گولہ باری سے آبنائے ہرمز میں موجود دوسرے جہازوں کو یہ یاد دلایا جا سکے گا کہ وہاں سے گزرنے کا راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا ہے۔آئی آر جی سی نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ایران امریکہ معاہدے کے خلاف ہے اور اس سے تنازع کو سلجھانے کا سفارتی عمل پوری طرح سے رک جائے گا۔
پریس ٹی وی نے آئی آر جی سی کے حوالے سے کہا، "جنگ بندی کی خلاف ورزی اسلام آباد میں ہوئے معاہدے کی پہلی شرط کے خلاف ہے اور اس سے تمام سفارتی عمل پوری طرح سے بند ہو جائیں گے۔" نشریاتی ادارے کے مطابق، آئی آر جی سی نے بتایا کہ اس کے جوابی حملوں کا نشانہ کویت میں امریکی ایئربیس اور بحرین میں امریکی بحری اڈہ تھا۔کویتی فوج نے کہا کہ اس کا فضائی دفاعی نظام میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنا رہا ہے۔ اس سے پہلے، بحرین میں انتباہی سائرن بجے اور لوگوں سے محفوظ جگہوں پر پناہ لینے کو کہا گیا۔ملک کی وزارت داخلہ نے 'ایکس' پر کہا، "ممکنہ خطرے کے سبب انتباہی سائرن بجایا گیا ہے۔ شہریوں اور رہائشیوں سے پرسکون رہنے، قریبی محفوظ جگہ پر جانے اور بہت ضروری نہ ہونے پر اہم سڑکوں کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔"
ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر کیے گئے حملوں کے بعد اب تک کسی امریکی فوجی یا اہلکار کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرنے والے امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بحرین اور کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور دیگر تنصیبات کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔عہدیدار کے مطابق اب تک نہ کسی امریکی اہلکار کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور نہ ہی امریکی فوجی تنصیبات پر کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صورتحال ابھی مکمل طور پر واضح نہیں ہوئی اور متعلقہ ادارے تمام اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس لیے مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد صورتحال کے بارے میں تازہ معلومات جاری کی جائیں گی۔امریکی حکام کے مطابق خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ بحرین اور کویت میں تعینات امریکی افواج کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے ان حملوں یا امریکی دعووں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی برادری بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
کمانڈ نے 'ایکس پر کہا، "امریکی نیوی اور فضائیہ کے لڑاکا جہازوں نے آج رات آبنائے ہرمز اور اس کے آس پاس کئی جگہوں پر ایران کے 10 فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے۔ یہ حملے ایم/ٹی کیکو پر ایران کے ڈرون حملے کے جواب میں کیے گئے۔"سینٹکام نے ان حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی۔سینٹکام نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ہفتے کی صبح 4:30 بجے آبنائے ہرمز میں پناما کے جھنڈے والے ٹینکر 'کیکو' پر ایک ایرانی ڈرون نے حملہ کیا تھا۔ اس ٹینکر میں 20 لاکھ بیرل سے زیادہ تیل لدا ہوا تھا۔سینٹکام نے مزید کہا، "آبنائے ہرمز سے کمرشل جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے۔"امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے ایران میں کئی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے 'ٹروتھ سوشل' پر کہا، "امریکی طیاروں نے ابھی ابھی ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج ٹھکانوں اور ساحلی رڈار سائٹوں پر حملے کیے ہیں۔" انہوں نے اسے "سیز فائر معاہدے کی دوبارہ خلاف ورزی" کرنے کا جواب بتایا۔امریکی رہنما نے انتباہ دیا، "ایک وقت ایسا آ سکتا ہے جب ہم اور زیادہ سمجھداری سے کام نہ لے پائیں اور ہمیں اس کام کو فوجی طریقے سے پورا کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑے جسے ہم نے بہت کامیابی سے شروع کیا تھا۔ اگر ایسا ہوا، تو اسلامک ریپبلک آف ایران کا وجود ہی ختم ہو جائے گا!" اس سے پہلے، ایرانی میڈیا نے ایران کے کیشم جزیرے اور سریک شہر کے پاس، نیز ملک کے جنوب میں بندرِ لنگہ بندرگاہ شہر کے پاس حملوں کی خبر دی تھی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک کمرشل جہاز پر ایران کے مبینہ حملے کے جواب میں ایران میں کئی ٹھکانوں پر حملے کی تصدیق کی۔

شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026