جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سپریم لیڈر کی موت کابدلہ لینے کی کوشش کی توبے مثال فوجی طاقت استعمال کریں گے: ٹرمپ
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کی موت کابدلہ لینے کی کوشش کی توبے مثال فوجی طاقت استعمال کریں گے: ٹرمپ

Awaz E Bihar•1 مارچ، 2026 کو 01:44 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں کوئی جوابی کارروائی کی تو اسے ’بے مثال‘ فوجی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان حملوں کے نتیجے میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ایران کی اعلیٰ صف کے کئی رہنما کی موت ہوگئی تھی۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل’ پر لکھاکہ ‘ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ وہ آج ایک انتہائی زور دار حملہ کرے گا جو پچھلے کسی بھی حملے سے زیادہ شدید ہوگا۔ ایران کے لیے بہتر ہے کہ وہ ایسا نہ کرے کیونکہ اگر اس نے ایسا کیا تو ہم اسے ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی! اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔
خامنہ ای کی ہلاکت کے باضابطہ اعلان کے بعد ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے اس سے قبل خامنہ ای کے خاندان کے افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاع دی تھی۔اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے سوشل نیٹ ورک ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا تھا کہ "خامنہ ای جو تاریخ کے بدترین انسانوں میں سے ایک ہیں، مارے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کے پاس اپنے ملک کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کا "عظیم ترین" موقع ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل نیٹ ورک "ٹروتھ سوشل" پر لکھا "ملک بڑے پیمانے پر تباہ ہو چکا ہے بلکہ صرف ایک دن میں مٹ چکا ہے۔ اس کے باوجود شدید اور درست بمباری پورا ہفتہ یا مقصد حاصل کرنے تک جتنی ضرورت ہوئی بلا تعطل جاری رہے گی۔
اسرائیل نے ہفتے کی صبح ایران پر حملے کے آغاز کا اعلان کیا تھا جسے اس نے "شیر کی دہاڑ" کا نام دیا۔ پھر واشنگٹن نے اعلان کیا کہ یہ غاصب اسرائیل کے ساتھ ایک مشترکہ بڑے پیمانے کی کارروائی ہے۔ اس کا مقصد ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔ ایران نے اس کے جواب میں غاصب اسرائیل اور خلیجی ممالک، جہاں کئی امریکی اڈے موجود ہیں، نیز عراق اور اردن کی طرف میزائلوں کے غول داغے۔امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ اس حملے کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرنا، نظام حکومت کا خاتمہ اور امریکہ و اس کے اتحادیوں کے لیے ’سراسر خطرہ‘ بننے والی دھمکیوں کو مٹانا ہے۔یہ آپریشن سنہ 2003ء میں عراق پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے، جس کے لیے واشنگٹن نے خطے میں بڑے پیمانے پر بحری اور فضائی افواج کو متحرک کر کے تیاریاں کی تھیں۔تہران نے اس کے جواب میں اسرائیل اور ان عرب ممالک کی طرف میزائل داغے جو امریکی اڈوں کی میزبانی کر رہے ہیں، جنہیں ایران نے "جائز اہداف" قرار دیا ہے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026