جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ایران-امریکہ امن مذاکرات ناکام، تہران نے نہیں مانیں واشنگٹن کی شرائط
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ایران-امریکہ امن مذاکرات ناکام، تہران نے نہیں مانیں واشنگٹن کی شرائط

Awaz E Bihar•12 اپریل، 2026 کو 08:53 AM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں


اسلام آباد : آخر کار وہی ہوا جس کی امید کی جارہی تھی۔ اسلام آباد سے ایک بہت بُری خبر آرہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ امریکہ کی ضد اور ایران کے اصرار کی وجہ سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ خبروں کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان 21 گھنٹوں کی میراتھن بات چیت کے باوجود کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے، یعنی مذاکرات مکمل طور پر بے نتیجہ رہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم یہاں کھلے دل کے ساتھ آئے تھے لیکن اب ہم بغیر کسی معاہدے کے امریکہ واپس جا رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کے مطابق امریکہ کے ضرورت سے زیادہ مطالبات مشترکہ فریم ورک اور معاہدے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
پریس کانفرنس میں وینس نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ ہم نے ایرانیوں کے ساتھ بہت سے معاملات پر بامعنی بات چیت کی ہے۔ بُری خبر یہ ہے کہ ہم کسی معاہدے پر نہیں پہنچے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ایران کے لیے امریکہ سے زیادہ بُری خبر ہے۔ وینس نے کہا کہ انہوں نے اپنی ’حتمی اور بہترین پیشکش‘ پیش کردی ہے لیکن ایران نے فی الحال امریکی شرائط کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ وینس نے سخت لہجے میں کہا کہ امریکہ نے اپنی ’ریڈ لائنس‘ (سرخ لکیریں) واضح کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صاف کر دیا ہے کہ ہم کن چیزوں پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں اور کن پر بالکل نہیں کر سکتے۔ ایرانی وفد نے ہماری شرائط کو قبول نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔
ان مذاکرات میں امریکہ کی سب سے نمایاں اور سخت شرط جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے تھی۔ امریکہ نے کہا کہ اسے اس بات کی ضمانت کی ضرورت ہے کہ ایران مستقبل میں کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرے گا۔ امریکہ نے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی طرف سے کافی لچکدار رہا ہے اور اس نے ایک ’ آسان تجویز‘ اور ’باہمی طور پر قابل فہم نقطہ نظر‘ پیش کیا تھا لیکن جوہری سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ 21 گھنٹوں سے اس پر کام کر رہے ہیں اور ایران کے ساتھ بہت اہم بات چیت ہوئی ہے یہ اچھی خبر ہے اور بری خبر یہ ہے کہ ہم کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ یہ امریکہ سے زیادہ ایران کے لیے کے لیے بُری خبر ہے۔ اس لیے، ہم واپس امریکہ جا رہے ہیں کیونکہ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے ہماری تجویز کو ماننے سے انکار کردیا۔
وینس نے کہا کہ سادہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ایک واضح عزم کی ضرورت ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا اور نہ ہی ان وسائل کی تلاش کرے گا جن سے وہ جلدی جوہری ہتھیار تیار کر سکے۔ یہی امریکہ کے صدر کا بنیادی ہدف ہے۔ یہی ہم ان مذاکرات کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ان کا جوہری پروگرام جیسا بھی ہے اور جو افزودگی سہولیات پہلے تھیں، وہ تباہ کردی گئی ہیں لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیا ہم ایران کی طرف سے یہ بنیادی آمادگی اور عزم دیکھتے ہیں کہ وہ نہ صرف ابھی یا 2 سال بعد، بلکہ طویل عرصہ تک جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا؟ ابھی تک ہم نے یہ نہیں دیکھا ہے، لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم اسے دیکھیں گے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026