جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے: ٹرمپ
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے: ٹرمپ

Awaz E Bihar•15 مئی، 2026 کو 03:36 PM•6 ویوز•3 منٹ پڑھیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سربراہی اجلاس کے دوسرے اور آخری روز گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایران بحران سے متعلق کئی ایسے مسائل حل کر لیے گئے ہیں جنہیں دوسرے حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے۔صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کے طریقہ کار پر امریکہ اور چین کے درمیان ’’بہت زیادہ ہم آہنگی‘‘ پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ہم اس صورتحال کو ختم کرنے کے حوالے سے بڑی قربت محسوس کر رہے ہیں۔‘‘امریکی صدر نے اپنے دورۂ چین کو’’شان دار‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شی جن پنگ کا بہت احترام کرتے ہیں۔
اس سے قبل فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ تہران کیلئے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور ایرانی قیادت کو جلد معاہدہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران کی ایٹمی تنصیبات میں کسی قسم کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی تو امریکہ براہِ راست فوجی حملہ کرے گا۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کی سابقہ فوجی کارروائیوں نے ایران کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا۔انہوں نے ایرانی قیادت کو ’’دیوانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو وہ انہیں اسرائیل، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور خود امریکہ کے خلاف استعمال کر سکتا ہے۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ چین ایران پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، خصوصاً اس معاملے پر کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد نہ کرے۔ٹرمپ کے مطابق امریکہ پورے خطے کے مفاد میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے کام کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے 'نیست و نابود بھی کیا جا سکتا ہے، تاہم وہ ایسا نہیں چاہتے۔دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورے نے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور افہام و تفہیم کو مزید مضبوط کیا ہے، جبکہ دونوں رہنماؤں نے تزویراتی استحکام کیلئے نئے فریم ورک پر بھی اتفاق کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں جلد از جلد جامع اور مستقل فائر بندی ضروری ہے اور ایران بحران کا فوری سفارتی حل تمام فریقوں کے مفاد میں ہو گا۔
فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی بمباری کے نتیجے میں متعلقہ مقام مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اور پہاڑ اس پر گر پڑا ہے۔ ان کے مطابق ابتدائی طور پر ماہرین کا خیال تھا کہ وہاں تک پہنچنا ناممکن ہوگا، لیکن وہ اب بھی اس مواد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اور پُرامید ہیں کہ امریکہ اسے حاصل کر لے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ ایرانی جوہری تنصیبات پر دوبارہ بمباری بھی کر سکتا ہے تاکہ وہاں موجود یورینیم تک کسی کی رسائی ممکن نہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ ایرانی جوہری مراکز کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، جنہیں حالیہ امریکی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو 20 سال کیلئے معطل کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، تاہم اس کیلئے حقیقی عزم ضروری ہے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026