جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
خدا بخش لائبریری صرف بہار نہیں بلکہ ملک کا عظیم علمی ورثہ، اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: محمد شرف الدین خان
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

خدا بخش لائبریری صرف بہار نہیں بلکہ ملک کا عظیم علمی ورثہ، اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: محمد شرف الدین خان

Awaz E Bihar•5 اگست، 2026 کو 05:43 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

خان بہادر خدا بخش خاں کے پوتے نے یومِ خدا بخش پر مزار پر چادر پوشی کی، لائبریری کی خستہ حالی پر تشویش، حکومت سے فوری توجہ کا مطالبہ

پٹنہ، 5 اگست: خان بہادر خدا بخش خاں کے پوتے محمد شرف الدین خان نے کہا ہے کہ خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری محض ایک ادارہ نہیں بلکہ ہندوستان کی علمی، تہذیبی اور تاریخی شناخت کی علامت ہے۔ اس عالمی شہرت یافتہ لائبریری میں محفوظ نادر و نایاب مخطوطات، قدیم کتابیں اور تاریخی نوادرات پوری انسانیت کا مشترکہ علمی سرمایہ ہیں، جن کی حفاظت اور بقا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس قومی ورثے کے تحفظ، ترقی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
یومِ خدا بخش خاں کے موقع پر حسبِ روایت خان بہادر خدا بخش خاں کے مزار پر چادر پوشی اور فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شرف الدین خان نے لائبریری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں کی موجودہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی بہار کے موجودہ گورنر سے ملاقات کرکے خدا بخش لائبریری کی ترقی، بنیادی سہولیات اور انتظامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کریں گے تاکہ اس تاریخی ادارے کو درپیش مشکلات کا مستقل حل نکالا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ لائبریری کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت تربیت یافتہ عملے اور مؤثر سیکورٹی نظام کی ہے۔ ملازمین کی شدید کمی کے باعث قیمتی اور نادر کتابوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہو پا رہی، جس کے نتیجے میں عالمی اہمیت کا حامل یہ علمی ذخیرہ گرد و غبار کی نذر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتِ حال نہایت تشویشناک ہے اور اگر بروقت توجہ نہ دی گئی تو ناقابلِ تلافی نقصان کا اندیشہ ہے۔
محمد شرف الدین خان نے مزید کہا کہ لائبریری کی بعض عمارتیں خستہ حال ہو چکی ہیں، جن کی مرمت، رنگ و روغن اور ضروری تزئین و آرائش وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومتِ ہند اور حکومتِ بہار سے اپیل کی کہ اس تاریخی علمی ادارے کے تحفظ، جدید خطوط پر فروغ اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے خصوصی فنڈ فراہم کیے جائیں تاکہ آنے والی نسلیں بھی اس عظیم علمی ورثے سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا بخش خاں نے لائبریری کے قیام کے لئے سب کچھ قربان کردیا ۔انہوں نے کہ کہ خدا بخش کے خاندان کے افراد کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے ۔لائبرئبری کے معتبر ذرائع نے کہا کہ موجودہ ڈائریکٹر ابھی دو ماہ قبل آئے ہیں اب دھیرے دھیرے لائبریری کے تمام کام انجام دیے جائیں گے ڈائریکٹر موصوف بہت ہی فعال ہیں اس لئے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
شیئر کریں:

More from بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026
اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے
بہار

اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے

29 ستمبر، 2026