جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 لولاک انسانی زندگی کی تشکیل اور اس کے افکار کے پیش نظر ایک انقلاب کا درجہ رکھتا ہے: سید شاہ حسین احمد
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

لولاک انسانی زندگی کی تشکیل اور اس کے افکار کے پیش نظر ایک انقلاب کا درجہ رکھتا ہے: سید شاہ حسین احمد

Awaz E Bihar•15 اپریل، 2026 کو 08:04 AM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ :(اے بی این ) خانقاہ شاہ ارزانی پٹنہ کے زیر اہتمام یک روزہ قومی سیمینار بعنوان ــ لولاک کا موضوعاتی و اسلوبیاتی امتیاز و اختصاص انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کا افتتاحی اجلاس خانواہ شاہ ارزانی کے سجادہ نشیں پروفیسر سید شاہ حسین احمد کی زیر سرپرستی صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا۔افتتاحی اجلاس کی صدارت اردو کے معروف فکشن نگار سابق چیرمین اردو مشاورتی بورڈ پٹنہ جناب شفیع مشہدی نے فرمائی،جبکہ سابق وائس چانسلر ،مولانا مظہرالحق عربی و فارسی یونیورسیٹی ،پٹنہ ،سابق صدر شعبہ ادو پٹنہ یونیورسیٹی ،پروفیسر اعجاز علی ارشد نے افتتاحی کلمات ادا کئے۔موصوف نے اپنی تقریر میں سیرت کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے لولاک کا ذکر نہایت خوش بیانی سے کیااور اس بات پر زور دیا کہ عصری تناظر میں خیال نے جو فن پارہ پیش کیا ہے وہ انسانیت کے لئے بے حد کارآمد اور موثر ہے،ادبی دنیا میں اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیئے ۔ مہمان خصوصی کے طور پر مدیر اعلی روز نامہ قومی تنظیم ،پٹنہ جناب اشرف فرید اورقاضی اسد ثنائی تھے، مہمان اعجازی کے طور پر پروفیسر حسن عباس بنارس ہندو یونیورسیٹی اور جناب اسفر فریدی ،بیورو چیف روزنامہ انقلاب بہاررونق محفل تھے۔واضح ہوکہ سیمینار کے حوالہ سے کلیدی خطبہ ونوبا بھاوے یونیورسیٹی ہزاری باغ کے سابق صدر شعبہ اردو اور ڈین فیکلٹی آف ہومینیٹیز ڈاکٹر زین رامش نے پیش کیا ۔اپنے کلیدی خطبہ کے دوران ڈکٹر زین رامش نے سب سے پہلے خانقاہ شاہ ارزانی کے سجادہ نشیں پروفیسر سید شاہ حسین احمد کو منظوم سیرت پر مبنی لولاک پر ایک روزہ سیمینا ر کے انعقاد پر مبارک باد پیش کیا اور لولاک کا موضوعاتی و اسلوبیاتی جائزہ لیا ،لولاک کے خالق چندر بھان خیال کے فن اور اسلوب پر بھی باضابطہ روشنی ڈالی۔
سیمینار کے روح رواں زیب سجادہ خانقاہ شاہ ارزانی نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ لولاک انسانی زندگی کی تشکیل اور اس کے افکار کے پیش نظر ایک انقلاب کا درجہ رکھتا ہے خیال عصری اسلوب میں سیرت پر طویل نظم تخلیق کرکے اپنے فکرو فن کا اعلی نمونہ پیش کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ افتتاحی اجلا س کی نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر محمد فیروز عالم نے بڑے خوبصورت انداز سے نبھائی اور اخیر میں سید شاہ ذیشان احمد کے اظہار تشکر کے ساتھ افتتاحی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
افتتاحی اجلاس کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد پہلا اکیڈمک سیشن کا آغاز ہو ا جس کی صدارت پروفیسر جاوید حیات سابق صدر شعبہ اردو اور معروف صحافی ڈاکٹر ریحان غنی نے مشترکہ طور پر ادا کیا۔اس سیشن میں لولاک کے حوالہ سے تین مقالے پیش کئے گئے ان میں پہلا مقالہ مفتی ثناء الہدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ ،ڈاکٹر اجے مالویہ معروف محقق و ناقد الہ باد، پروفیسر نبی احمد جے پرکاش یونیورسیٹی چھپرا نے اپنے مقالے پیش کئے۔ وقفہ ظہرانہ کے بعد دوسرے اکیڈمک سیشن کا آغاز ہوا جس کی صدارت کے فرائض پروفیسر نبی احمد جے پرکاش یونیورسیٹی چھپرا اور ڈاکٹر اجے مالوی الہ آباد نے اداکئے۔ اس سیشن میں جن حضرات مقالہ پیش کیا ان میں پروفیسر سید حسن عباس ،ڈاکٹر ریحان غنی ،ڈاکٹر مشکور معینی ،ڈاکٹر محمد فیروزعالم،ڈاکٹر منہاج الدین ،ڈاکٹر محمد ارمان،ڈاکٹر اعجاز رسول اور جناب سلطان آزاد نے اپنے مقالے پیش کئے۔

شیئر کریں:

More from بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026
اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے
بہار

اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے

29 ستمبر، 2026