جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ناظم ِامارت شرعیہ کے ہاتھوں علامہ بہاری کی حیات وخدمات پر مشتمل کتاب کا اجرا ء
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ناظم ِامارت شرعیہ کے ہاتھوں علامہ بہاری کی حیات وخدمات پر مشتمل کتاب کا اجرا ء

Awaz E Bihar•21 اگست، 2026 کو 05:05 PM•5 ویوز•3 منٹ پڑھیں

(پریس ریلیز : پھلواری شریف ) دارالعلوم دیوبند کے مایہ ناز استاذالاساتذہ ، امام المنطق وا لفلسفہ حضرت علامہ محمد حسین بہاری کی حیات و خدمات اور اوصاف و کمالات پر ان کے صاحبزادے محترم مولانا احمد حسن قاسمی نے ایک جامع کتاب ’’سوانح حضرت علامہ بہاری‘‘ کے نام سے تصنیف کر کے ایک بڑا علمی کارنامہ انجام دیا، اسی طرح انہوں نے حضرت علامہ بہاری ؒکے شاگردوں کی طرف سے ایک طرح قرض کو ادا کیا، جس کے لیے وہ سب کی طرف سے مبارک باد کے مستحق ہیں،یہ باتیں ناظمِ امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال، مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے کتاب کی رسمِ اجرا کرتے ہوئے کہیں ، یہ رسمِ اجرا تقریب امارتِ شرعیہ، پھلواری شریف، پٹنہ میں منعقد ہوئی، جس میں ناظم صاحب نے کہا: حضرت علامہ دارالعلوم دیوبند کے ان ممتاز اساتذہ میں تھے، جنہیں محبین فخرِ بہار تک کہتے تھے، آپ بافیض وباکمال مدرس تھے ۔اس موقع پرمرکزی دارالقضاء کے صدر قاضیِ شریعت مولانا مفتی محمد انظارقاسمی نے کہا کہ اگرچہ میں حضرت علامہ کی زیارت سے محروم رہا، مگر ان کے علمی کمالات کےاس قدرتذکرےسنےگویا کہ وہ شخصیت میرے لیے دید و شنید کے مانند ہو گئی، وہ بڑے باکمال اور صاحبِ علم تقویٰ ،عالمِ دین تھے۔امارتِ شرعیہ کے نائب ناظم مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے کہا کہ مصنفِ کتاب نے حضرت علامہ کےتعلق سے بکھرے بکھرے ہوئے موتیوں کو پرو دیاہے تاکہ اس سے نئی نسل کو روشنی ملے، میری طرف سے وہ مبارک باد کے مستحق اور قابلِ ستائش ہیں،مولانا سہیل اختر قاسمی نائب قاضیِ شریعت نے کہا کہ حضرت علامہ کی شخصیت ہمہ جہت تھی، وہ ہرفن پر عبور رکھتے تھے، مگر منطق اور فلسفہ میں انہیں کمال درجہ کا درک تھا، مولانا مفتی وصی احمد قاسمی نائب قاضی امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال نے کہا کہ میں نے دارالعلوم دیوبند میں تعلیم کے دوران ان کے علمی کمالات کے بہت چرچے سنے، بلاشبہ علامہ بہاریؒ فخرِ بہار کے لقب کے مستحق تھے، مولانا رضوان احمدندوی نے کہا کہ حضرت علامہ میرے شفیق استاد تھے، ان کے پڑھانے کا انداز بڑا اچھوتا اور نرالا تھا، مولانا عطاء الرحمن مظاہری ناظم آزاد مدرسہ اسلامیہ ڈھاکہ، ضلع مشرقی چمپارن نے کہا کہ حضرت علامہ دارالعلوم دیوبند کے بے مثال مدرس تھے،اس موقع پر مصنفِ کتاب مولانا احمد حسن قاسمی ناظمِ تعلیمات آزاد مدرسہ اسلامیہ ڈھاکہ نے اپنے والدِ ماجد کی چندامتیازی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عرصے سے اس بات کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ ان پر کوئی کتاب مرتب کی جائے،میں نے اپنی سطح سے چند بکھری یادوں اور با توں کو جمع کر دیا ہےتاکہ وہ اگلی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہو،آخر میں رسمِ اجرا کی یہ تقریب دعا پر اختتام پذیر ہوئی ، اس تقریب میں امارتِ شرعیہ کے متعدد ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی ۔


شیئر کریں:

More from بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026
اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے
بہار

اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے

29 ستمبر، 2026