جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
قانون ساز اداروں میں خواتین کوریزرویشن 21ویں صدی کا سب سے بڑا فیصلہ: مودی
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

قانون ساز اداروں میں خواتین کوریزرویشن 21ویں صدی کا سب سے بڑا فیصلہ: مودی

Awaz E Bihar•13 اپریل، 2026 کو 05:35 PM•24 ویوز•6 منٹ پڑھیں

وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کو لوک سبھا اور اسمبلیوں میں ایک تہائی ریزرویشن فراہم کرنے سے متعلق 'ناری شکتی وندن ادھینیم' کے نفاذ کے لیے لائے جانے والے ترمیمی بل کو 21ویں صدی کا سب سے بڑا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مکمل طور پر ناری شکتی کے لیے وقف ہے۔ وزیراعظم نے اسے تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی پارلیمنٹ ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے جو ماضی کے تصورات اور مستقبل کے عزائم کو پورا کرے گی۔
مسٹر مودی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں پیشن کیئے جانے والے اس ترمیمی بل سے قبل پیر کو یہاں وگیان بھون میں 'ناری شکتی وندن پروگرام' سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان 21ویں صدی کے سب سے بڑے فیصلوں میں سے ایک کرنے جا رہا ہے، ایک ایسا فیصلہ جوناری شکتی کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے اس لمحے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سماجی انصاف کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ملک ایک ایسے مساوی ہندوستان کا تصور کرتا ہے جہاں سماجی انصاف محض ایک نعرہ نہیں بلکہ کام کرنے کے کلچر کا لازمی حصہ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاستی اسمبلیوں سے لے کر ملک کی پارلیمنٹ تک، دہائیوں کا انتظار اب ختم ہونے والا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سال 2023 میں نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں ناری شکتی وندن ادھینیم کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا اور تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ اسے ہر حال میں 2029 تک نافذ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ناری شکتی وندن ادھینیم کو بروقت نافذ کیا جانا چاہیے تاکہ خواتین کی شراکت سے جمہوریت مستحکم ہو۔ اس کے لیے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا خصوصی سیشن 16 اپریل سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش اور ترجیح یہ ہے کہ یہ کام مباحثہ ، تعاون اور شراکت داری کے ذریعے مکمل کیا جائے، جس سے پارلیمنٹ کا وقار بڑھے گا۔ اس مسئلے پر خواتین میں پائے جانے والے ملک گیر جوش و خروش کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کی خواتین اسمبلیوں اور لوک سبھا تک پہنچنے کی اپنی خواہشات کا اظہار کر رہی ہیں۔ ان کے خوابوں کو نئی پرواز ملی ہے اور ملک میں ایک مثبت ماحول پیدا ہوا ہے۔ وزیراعظم نے تمام خواتین سے اس پورے عمل میں فعال شرکت برقرار رکھنے اور اپنے اراکینِ پارلیمنٹ سے مل کر اپنے خیالات اور توقعات شیئر کرنے کی اپیل کی۔
وزیراعظم نے جدوجہدِ آزادی سے لے کر دستور ساز اسمبلی تک خواتین کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے آزاد ہندوستان کی بنیاد رکھنے میں ناری شکتی کے لا محدود کردار پر روشنی ڈالی۔ خواتین نے ملک کے لیے ہر شعبے میں بہترین کام کیا ہے اور ملک میں صدرِ جمہوریہ سے لے کر وزیر خزانہ تک، خواتین اتنے اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر سے لے کر وزیراعظم تک، جہاں بھی خواتین رہی ہیں، انہوں نے اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ مسٹر مودی نے پنچایتی راج اداروں کو خواتین کی قیادت کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست اور سماجی زندگی میں لاکھوں خواتین کی یہ فعال شرکت دنیا کے صفِ اول کے رہنماؤں اور سیاسی ماہرین کو بھی حیران کرتی ہے اور ہندوستان کے فخر میں اضافہ کرتی ہے۔
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ مقامی اداروں میں برسوں سے کام کرنے والی لاکھوں خواتین کے پاس وسیع تجربہ ہے اور وہ بڑے کردار ادا کرنے کے لیے تیار اور بے تاب ہیں۔ ناری شکتی وندن ادھینیم کا نفاذ ان تمام خواتین کی زندگی میں ایک بڑا موقع ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنچایت سے پارلیمنٹ تک کا سفر آسان ہونے والا ہے۔ ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر میں خواتین کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ان کی حکومت نے 2014 سے خواتین کے دورحیات کے ہر مرحلے کے لیے اسکیمیں بنائی ہیں۔ خواتین کی معاشی شرکت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر فیصلے اور منصوبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کو ترجیح دی گئی ہے جس کے نتیجے میں خواتین معاشی طور پر زیادہ مضبوط ہوئی ہیں۔
وزیراعظم نے اسٹارٹ اپ انقلاب میں خواتین کی قیادت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس میں سے 45 فیصد سے زیادہ میں کم از کم ایک خاتون ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں پہلے شروع کیے گئے 'اسکل انڈیا مشن' کے نتائج اب ہزاروں 'ڈرون دیدیوں' کے ذریعے نظر آ رہے ہیں، جو ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید کاشتکاری سکھا کر زراعت میں انقلاب لا رہی ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ خواتین کے گرد مرکوز ترقی کے وژن نے پرانی سوچ کو چیلنج کیا ہے اور خواتین آج ان شعبوں میں بھی بلندیوں کو چھو رہی ہیں جنہیں کبھی مردوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ ہندوستانی بیٹیاں لڑاکا پائلٹ بن رہی ہیں اور آسمان کو چھو رہی ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے ہندوستان میں خاتون پائلٹوں کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔
مسٹر مودی نے ملک کی ہر ماں، بہن اور بیٹی کو یقین دلایا کہ قوم ان کی خواہشات کو سمجھتی ہے اور ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھا رہی ہے۔ ملک کی ناری شکتی نے محنت، ہمت اور خود اعتمادی کے بل بوتے پر نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر اس طاقت کو نئی توانائی فراہم کرنی چاہیے اور ان کے لیے مواقع کو وسعت دینی چاہیے۔ وزیراعظم نے ایک خصوصی اپیل کے ذریعے خواتین سے کہا کہ وہ ناری شکتی وندن پروگرام کے چرچے کو ذاتی ملاقاتوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ملک کے ہر گاؤں تک پہنچائیں۔ ملک کو اس اہم فیصلے کے بارے میں ہر خاتون کو آگاہ کرنا ہوگا تاکہ وہ اس کی طاقت کو سمجھ سکیں، اپنے کردار کو جان سکیں اور آنے والے وقت میں ریاستوں سے لے کر ملک کی پارلیمنٹ تک اپنی موجودگی درج کرانے کا واضح خواب دیکھ سکیں۔
انہوں نے فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شرکت کو روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ناری شکتی کو ان کے حقوق حاصل ہوں اور وہ فیصلہ سازی کے عمل میں مکمل شراکت دار بنیں، یہی ہمارے روشن مستقبل کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026