جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 محفوظ سمندری راستہ و بلا تعطل تجارت ضروری: راج ناتھ
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

محفوظ سمندری راستہ و بلا تعطل تجارت ضروری: راج ناتھ

Awaz E Bihar•9 ستمبر، 2026 کو 04:08 PM•22 ویوز•4 منٹ پڑھیں

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بحر ہند کے خطے میں اجتماعی سکیورٹی اور خوشحالی کے لیے محفوظ سمندری راستے، جہاز رانی کی آزادی، بین الاقوامی قانون کے احترام اور بلا تعطل سمندری تجارت کو ضروری قرار دیتے ہوئے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان سمندری تعاون کو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ابھرتے ہوئے سمندری چیلنجوں کے سنگین خطرہ بننے سے پہلے ان سے مل کر نمٹنے کے لیے نئے پروٹوکول، مہارت اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہوگا۔ سری لنکا کے دورے پر گئے راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز وہاں کی وزارت دفاع میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ قومی سکیورٹی اور اقتصادی ترقی کو الگ الگ نہیں دیکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے تئیں دونوں ممالک غیر جانبدار نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ صلاحیت سازی اور مشترکہ مشقوں کے ذریعے دونوں ممالک نے اپنی صلاحیتیں بڑھائی ہیں لیکن دفاعی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو، خاص طور پر سمندری شعبے میں، مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا مشترکہ سمندر سے جڑے ہوئے ہیں اور سمندری سکیورٹی دونوں ممالک کی تجارت، سکیورٹی اور مستقبل کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے تلاش و بچاؤ کی مہمات میں دونوں ممالک کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سمندر میں کئی لوگوں کی جانیں بچائی گئی ہیں۔ دونوں ممالک منشیات کی اسمگلنگ، سمندری قزاقی اور انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے میں بھی تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے سمندری سکیورٹی، دہشت گردی مخالف کارروائی، سائبر سکیورٹی اور منظم جرائم پر مرکوز 'کولمبو سکیورٹی کنکلیو میں دونوں ممالک کی شراکت داری کو بھی اہم قرار دیا۔
وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے تعاون سے قائم کردہ 'میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر' کو بحر ہند کو محفوظ بنانے کے مشترکہ عزم کی ایک مثال بتایا۔ انہوں نے صلاحیت سازی اور مشترکہ مشقوں میں سری لنکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے نیز مشترکہ پہل قدمیوں کے لیے پروٹوکول کو بہتر بنانے میں ہندوستان کی مدد کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان حقیقی وقت (رئیل ٹائم) میں جامع سمندری معلومات کا تبادلہ کرنے والا مربوط 'میری ٹائم ڈومین اویئرنس' نظام تیار کرنے کے امکان کا بھی اظہار کیا۔ اس کے ذریعے غیر قانونی ماہی گیری، مشکوک جہازوں کی نگرانی، منشیات کی اسمگلنگ، اسمگلنگ، دہشت گردی اور دیگر سکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

ماہی گیروں سے جڑے تنازعات پر راج ناتھ سنگھ نے متعلقہ قوانین اور جغرافیائی دائرہ اختیار کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے لیے سود مند حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سمندری تعاون کو صرف سکیورٹی تک محدود رکھنے کے بجائے ماہی گیری اور ایکوا کلچر، سمندری بائیو ٹیکنالوجی، اوشینوگرافی، سمندری ماحول کے تحفظ اور سمندری سیاحت جیسے شعبوں میں اقتصادی شراکت داری تک بڑھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے قدرتی اور انسان ساختہ آفات سے تیزی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سمندری انسانی امداد اور آفت کے تدارک کے نظام کو تشکیل دینے کا بھی مشورہ دیا۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بحر ہند میں اسٹریٹجک اور اقتصادی تبدیلی کے دور میں ہندوستان اور سری لنکا کو اپنی صلاحیتوں کو ایک ساتھ لا کر ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قربت باہمی انحصار پیدا کرتی ہے، جو مشترکہ ترقی کے بڑے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور سری لنکا بحر ہند کے خطے میں امن، سکیورٹی اور استحکام کی مشترکہ طور پر حفاظت کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

وزارت دفاع پہنچنے پر راج ناتھ سنگھ کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ انہوں نے بٹارامولا میں واقع انڈین پیس کیپنگ فورس (آئی پی کے ایف) کی یادگار پر پھول نذر کر کے فرض کی ادائیگی کے دوران عظیم ترین قربانی دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026