جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ایس آئی آر : اڈوانی، جے شنکر سمیت کئی شخصیات کو نوٹس
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

ایس آئی آر : اڈوانی، جے شنکر سمیت کئی شخصیات کو نوٹس

Awaz E Bihar•21 ستمبر، 2026 کو 04:07 PM•25 ویوز•3 منٹ پڑھیں

دہلی میں ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران کئی جانے مانے چہروں کے نام ان ووٹرز کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں انتخابی حکام نے نوٹس جاری کیے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، سابق نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، راجیہ سبھا ایم پی کپل سبل، سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا سمیت کئی معروف شخصیات کو ایس آئی آر کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ان میں زیادہ تر معاملے ایسے ہیں جہاں موجودہ ووٹر ریکارڈ کو سال 2002 میں ہوئی پچھلی ایس آئی آر کی ووٹر لسٹ سے لنک نہیں کیا جا سکا یا تفصیلات میں عدم مطابقت ملی۔دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر نے 18 ستمبر کو ایس آئی آر کے تحت تقریباً 33.1 لاکھ ایسے ووٹرز کی پولنگ اسٹیشن وار فہرست جاری کی، جنہیں نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ یہ تعداد دہلی کی مسودہ ووٹر لسٹ میں شامل تقریباً 97.5 لاکھ ووٹرز کے ایک تہائی سے زیادہ ہے۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ان کی اہلیہ کیوکو جے شنکر کو نوٹس ملا ہے۔ دونوں کے ریکارڈ کو "ان میپڈ ود لاسٹ ایس آئی آر" زمرے میں رکھا گیا ہے۔ مسٹر کیجریوال اور ان کے خاندان کے کچھ ارکان کے نام پچھلی ایس آئی آر سے میپ نہیں ہو پائے۔ سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور ان کی اہلیہ سودیش دھنکھڑ کو بھی نوٹس ملا ہے۔ ان کے ووٹر ریکارڈ میں درج معلومات کو پچھلی ایس آئی آر کی ووٹر لسٹ سے جوڑنے میں عدم مطابقت سامنے آئی۔
دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر نے 20 ستمبر کو کہا کہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل ووٹرز میں سے دو زمروں کو نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ پہلے زمرے میں وہ ووٹرز ہیں جن کا ریکارڈ پچھلی تفصیلی نظرثانی کی ووٹر لسٹ سے لنک نہیں ہو پایا۔ دوسرے زمرے میں وہ ووٹرز ہیں جن کی لنکنگ تفصیلات میں منطقی عدم مطابقت ملی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ یہ سسٹم سے تیار کردہ نوٹس ہیں اور ان کا مقصد ڈیٹا کو ٹھیک کرنا ہے۔ نوٹس جاری ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ متعلقہ ووٹر کا نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔
کمیشن کے مطابق جن ووٹرز کا نام یا تفصیلات پچھلی ایس آئی آر فہرست سے میل نہیں کھاتی ہیں، انہیں اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ 12 دستاویزات میں سے کوئی ایک پیش کرنا ہوگا۔ وہیں، 'منطقی عدم مطابقت کے زمرے میں آنے والے ووٹرز کو اپنی موجودہ معلومات کی تصدیق کرانی ہوگی۔ اس عمل کا مقصد ووٹر لسٹ میں درج تفصیلات کی تصدیق کرنا اور اہل ووٹرز کے نام یقینی بنانا ہے۔کمیشن کے شیڈول کے مطابق ان معاملات کی تصدیق 29 اکتوبر تک مکمل کی جانی ہے۔ اس کے بعد چار نومبر کو دہلی کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی۔ ایس آئی آر عمل کے دوران نوٹس پانے والے ووٹرز کے دستاویزات اور تفصیلات کی جانچ متعلقہ انتخابی حکام کے ذریعہ کی جائے گی۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026