جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
تمل ناڈو کی پٹاخہ فیکٹری میں ہولناک دھماکہ، 19 افراد ہلاک
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

تمل ناڈو کی پٹاخہ فیکٹری میں ہولناک دھماکہ، 19 افراد ہلاک

Awaz E Bihar•19 اپریل، 2026 کو 07:20 PM•4 ویوز•4 منٹ پڑھیں

چنئی، 19 اپریل (یو این آئی)ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو کے ضلع ویرودھونگر میں واقع ایک پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں پیش آنے والے شدید دھماکے نے بڑے جانی نقصان کا سبب بن کر پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔ اس افسوسناک حادثے میں اب تک 19 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں، جبکہ کئی دیگر کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ویرودھونگر کے کٹانارپٹی علاقے میں واقع ایک کریکر یونٹ میں پیش آیا، جہاں اچانک ہونے والے دھماکے نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی چار یونٹوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق یہ فیکٹری اتوار کے دن بند رہتی ہے، تاہم حادثے کے وقت وہاں کام جاری تھا، جس نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ حفاظتی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی تھی اور ممکنہ طور پر یہی لاپرواہی اس بڑے سانحے کی وجہ بنی۔
حادثے کے بعد فوری طور پر راحت اور بچاؤ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ، پولیس اور دیگر امدادی ادارے مسلسل ملبہ ہٹانے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی مزید نقصان سے بچا جا سکے۔پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تفتیش جاری ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس المناک واقعے پر ریاست کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع نہایت دردناک ہے اور وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے متعلقہ وزراء کو ہدایت دی ہے کہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر راحتی کاموں کی نگرانی کریں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
واقعہ کے وقت وہاں تقریباً 30 مزدور کام کر رہے تھے اور زیادہ تر لاشیں اس قدر بری طرح جل چکی ہیں کہ ان کی شناخت مشکل ہو گئی ہے۔یہ دھماکہ متھومانیکم کی ملکیت والی "ونجا پٹاخہ مینوفیکچرنگ یونٹ" میں پیش آیا۔ اس یونٹ کے پاس پٹاخہ بنانے کا باقاعدہ لائسنس بھی موجود تھا لیکن اتوار کو سرکاری تعطیل ہونے کے باوجود فیکٹری میں کام جاری تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شیوا کاشی، ویردھونگر اور سَتّور سے فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کی کئی یونٹس موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا اور راحتی کام انجام دیے۔ ویردھونگر کے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس پی سریناتھ اور دیگر سینئر افسران موقع پر موجود رہ کر بچاؤ کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کرتے رہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے پیغام میں اس سانحے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ اس حادثے میں جان گنوانے والے وہ محنت کش لوگ تھے جو اپنے خاندان کی روزی روٹی کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ انہوں نے اس نقصان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے متاثرین کے لیے دعائیں کیں۔ اسی طرح پیوش گوئل نے بھی اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔فی الحال حادثے کی وجوہات کی مکمل تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی اندازوں کے مطابق حفاظتی انتظامات میں کوتاہی اس سانحے کا سبب بنی ہو سکتی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راحت اور بچاؤ کا عمل تیزی سے جاری ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026