جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 لال قلعے کی فصیل سے پہلی بار گایا جائے گا وندے ماترم
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

لال قلعے کی فصیل سے پہلی بار گایا جائے گا وندے ماترم

Awaz E Bihar•10 اگست، 2026 کو 04:09 PM•12 ویوز•3 منٹ پڑھیں

ملک کے مختلف حصوں میں جاری نوجوانوں اور طلباء کے احتجاجی مظاہروں کے درمیان اس بار یومِ آزادی کی تقریب کی تھیم ’یووا شکتی‘ کو ہی رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی لال قلعے کی فصیل سے پہلی بار قومی گیت ’وندے ماترم‘ بھی گایا جائے گا۔
سکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ نے پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں 80ویں یومِ آزادی کی تقریب کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ وکست بھارت 2047 میں نوجوانوں کے تعاون کو اہمیت دیتے ہوئے اس بار کی تقریب کی تھیم 'وکست بھارت 2047 کے لیے یووا شکتی' رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ آزادی کے دوران لاکھوں لوگوں کوتحریک دینے والے قومی گیت 'وندے ماترم' کے 150 سال پورے ہونے کے پیشِ نظر اس بار لال قلعے کی فصیل سے پہلی بار وندے ماترم گایا جائے گا۔ تقریب کے لیے پانچ ہزار سے زائد خاص مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں 56ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل جیتنے والے طلباء بھی شامل ہیں۔ یومِ آزادی کی تقریب کے دوران مختلف دنوں میں ملک بھر میں 343 مقامات پر تینوں مسلح افواج کے بینڈ اپنی پیشکش دیں گے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ لال قلعے کی فصیل پر وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے ساتھ ہی وندے ماترم گایا جائے گا۔ اس کے بعد وزیر اعظم قومی پرچم لہرائیں گے، قومی ترانہ ہوگا اور پھر وزیر اعظم کا خطاب ہوگا۔ سوالوں کے جواب میں سکریٹری دفاع نے کہا کہ تقریب کے لیے یووا شکتی کی تھیم پہلے سے ہی طے تھی اور یہ فیصلہ نوجوانوں اور طلباء کی تحریک سے پہلے ہی کیا گیا تھا۔
تقریب میں پھولوں کی سجاوٹ میں 'وندے ماترم کی جھلک نظر آئے گی۔ اس میں نیشنل کیڈٹ کور کے 2,500 لڑکے اور لڑکیاں نیز 'میرا بھارت (مائی بھارت) کے رضاکار مل کر لال قلعے کی فصیل کے سامنے گیان پتھ پر 'وندے ماترم کی شکل بنائیں گے۔ ہندستانی فضائیہ کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر 'وندے ماترم کے 150 سال پورے ہونے کی مناسبت سے ایک بینر لے کر اڑے گا اور لال قلعے پر موجود لوگوں پر پھولوں کی بارش کرے گا۔ تقریب میں مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی کامیابیوں کی سراہنا کی جائے گی۔ بین الاقوامی فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی اور میتھمیٹکس اولمپیاڈ 2026 میں تمغے جیتنے والے 19 طلباء کی کامیابیاں سائنس کے شعبے میں یووا شکتی کی کامیابی کی ایک مثال ہیں۔ انہیں تقریب کے لیے مدعو کیا گیا ہے اور انہیں خاص مہمانوں کے ساتھ بٹھایا جائے گا۔بیک گراؤنڈ میں لگے کٹ آؤٹ ایٹمی اور خلائی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی پیشرفت کو دکھائیں گے، جبکہ سلامی گارڈ والے حصے میں پھولوں کی سجاوٹ 'وکست بھارت 2047' کی طرف ہندوستان کے سفر کی جھلک پیش کرے گی۔ تقریب کے لیے تقریباً 5,000 ممتاز مہمانوں، جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک کے وکست بھارت سفر کی رہنمائی کر رہے ہیں، کو خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی مختلف اسکیموں کے مستفیدین کو بھی بلایا گیا ہے۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے دہلی میں رہنے والے 1,500 سے زیادہ لوگوں کو روایتی لباس میں اس شاندار تقریب کو دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ وہ لال قلعے پر’منی بھارت‘ کی جھلک پیش کریں گے۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026