جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل مانسون اجلاس میں پیش نہیں ہوگا
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل مانسون اجلاس میں پیش نہیں ہوگا

Awaz E Bihar•30 جولائی، 2026 کو 06:06 PM•48 ویوز•3 منٹ پڑھیں

نئی دہلی : پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں ’ون نیشن، ون الیکشن‘ سے متعلق بل پیش نہیں کیا جائے گا، اس لیے اس پر بحث بھی نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس بل کا جائزہ لینے کے لیے قائم مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو اپنی رپورٹ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آخری ہفتے کے پہلے دن تک پیش کرنی ہوگی۔
واضح رہے کہ مانسون اجلاس کے آغاز سے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ حکومت اس دوران ’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل پیش کر سکتی ہے، لیکن اب واضح ہو گیا ہے کہ اس سے متعلق آئینی ترمیمی بل موجودہ اجلاس میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ اس بل کی جانچ کے لیے تشکیل دی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی مدت کار میں بھی توسیع کر دی گئی ہے، جس کے بعد کمیٹی اپنی رپورٹ سرمائی اجلاس کے آخری ہفتے کے پہلے دن تک پیش کرے گی۔ جے پی سی کی مدت کار میں توسیع کے بعد یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ کمیٹی موجودہ مانسون اجلاس کے دوران اپنی رپورٹ پیش نہیں کرے گی۔ ایسے میں ’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل پر آئندہ کارروائی سرمائی اجلاس میں جے پی سی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد ہی آگے بڑھنے کا امکان ہے۔
’ون نیشن، ون الیکشن‘ کا مطلب لوک سبھا اور تمام ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت میں کرانے کا نظام ہے۔ اس وقت ملک میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات مختلف اوقات میں ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ریاستوں میں بلدیاتی انتخابات بھی الگ الگ وقت پر منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس تجویز کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ انتخابات کرانے سے بار بار نافذ ہونے والے ضابطۂ اخلاق کے اثرات کم ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی انتخابی اخراجات اور انتظامی وسائل پر پڑنے والا بوجھ بھی کم ہو سکتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس سے حکومتوں کو پالیسی سازی اور ترقیاتی منصوبوں پر زیادہ وقت اور توجہ دینے کا موقع ملے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ’ون نیشن، ون الیکشن‘ تجویز پر عمل درآمد کرنے سے قبل کئی پیچیدہ سوالات کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی ریاستی حکومت یا مرکزی حکومت کی مدت کار مقررہ وقت سے پہلے ختم ہو جائے تو انتخابات کا شیڈول کیسے طے کیا جائے گا؟ کیا نئی حکومت کو صرف باقی ماندہ مدت کار کے لیے ہی کام کرنے کا موقع دیا جائے گا؟ اس کے علاوہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کی مدت کار میں تبدیلی، آئینی دفعات میں ترمیم اور الیکشن کمیشن کی تیاریوں جیسے اہم امور پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ انہی وجوہات کی بنا پر اس بل کی جانچ اور اس پر غور و خوض کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026