جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سپریم کورٹ کی آئینی بنچ میں  سبریمالا مندر میں خواتین کے داخلے کے معاملے پر سماعت شروع ہوئی
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

سپریم کورٹ کی آئینی بنچ میں سبریمالا مندر میں خواتین کے داخلے کے معاملے پر سماعت شروع ہوئی

Awaz E Bihar•7 اپریل، 2026 کو 02:34 PM•9 ویوز•3 منٹ پڑھیں

سپریم کورٹ کے نو ججوں کی آئینی بنچ نے منگل کو سبریمالا مندر میں مذہبی عقیدہ بمقابلہ بنیادی حقوق اور خواتین کے داخلے کے معاملے کی سماعت شروع کی۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی صدارت والی آئینی بنچ کے سامنے سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے اپنے حلف نامہ میں کہا کہ سبریمالا مندر میں حیضکی عمر کی خواتین کے داخلے پر پابندی مذہبی عقیدے اور خود مختاری کا معاملہ ہے۔
مرکزی حکومت نے عدالت سے پابندی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے معاملوں میں عدالتی نظرثانی کا دائرہ محدود ہونا چاہیے۔ آج کی سماعت کے دوران، مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ خواتین کو نہ صرف برابری دی ہے، بلکہ کئی بار انہیں بلند مقام بھی دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کچھ حالیہ فیصلوں میں پدرانہ نظام اور صنفی دقیانوسی تصورات جیسی اصطلاحات استعمال کی گئی ہیں، لیکن یہ تصورات ہندوستانی تہذیب کی بنیاد میں نہیں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے خیالات باہر سے آئے ہیں اور ہندوستان کی ثقافتی روایات سے مطابقت نہیں رکھتے۔
مہتا نے کہا کہ ہندوستان شاید دنیا کا واحد معاشرہ ہے جہاں خواتین کو دیوی کے طور پر پوجا جاتا ہے۔ صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سے لے کر سپریم کورٹ کے ججوں تک، سبھی خواتین دیوتاؤں کے سامنے جھکتے ہیں۔ اس سے خواتین کا احترام ظاہر ہوتا ہے۔
چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ میں جسٹس بی وی ناگارتنا، جسٹس ایم ایم سندریش، جسٹس احسان الدین امان اللہ، جسٹس اروند کمار، جسٹس اے جے مسیح، جسٹس پی بی ورلے، جسٹس آر مہادیون اور جسٹس جوائے مالیہ باغچی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے پہلے کہا تھا کہ نو ججوں کی آئینی بنچ 22 اپریل تک سماعت مکمل کرلے گی۔ سماعت کے لیے ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ درخواست گزار 7 سے 9 اپریل تک اپنے دلائل پیش کریں گے۔ فریقین 14 سے 16 اپریل تک اپنے دلائل دیں گے۔ درخواست گزار 21 تاریخ کو دوبارہ اپنے دلائل پیش کریںگے۔ اس کے بعد امیکس کیوری 22 اپریل کو اپنے دلائل پیش کریں گے۔
واضح ہو کہ 28 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے 4-1 کی اکثریت سے اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت نے کہا تھاکہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کافی عرصے سے جاری ہے۔ عورتیں مردوں سے کم نہیں ہیں۔ ایک طرف ہم خواتین کو دیوی کی طرح سمجھتے ہیں تو دوسری طرف ان کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ حیاتیاتی اور جسمانی وجوہات کی بنا پر خواتین کے مذہبی عقیدے کی آزادی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اس وقت کے چیف جسٹس دیپک مشرا سمیت چار ججوں نے کہا تھاکہ اس سے آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت دیے گئے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
جسٹس اندو ملہوترا نے باقی چار ججوں سے الگ فیصلہ سنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالت کو مذہبی عقائد کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہپوجا (عبادات)میں عدالت کی مداخلت مناسب نہیں۔پوجا کا طریقہ مندر کو خود طے کرنا چاہیے۔ مندر کی اتھارٹی کا احترام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مساوات کے حق کی بنیاد پر مذہبی رسومات کا مکمل جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔ کسی کے مذہب کا طریقہ کار طے کرنا عدالت کا نہیں، عبادت گزاروں پر منحصر ہے۔ جسٹس ملہوترا نے کہا تھاکہ اس فیصلے سے دیگر مندروں پر بھی اثر پڑے گا۔

شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026