ہفتہ، 10 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
’ودیارتھی سہیوگ شیویر‘سے بروقت حل، حکومت کی ترجیح : وزیر اعلیٰ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

’ودیارتھی سہیوگ شیویر‘سے بروقت حل، حکومت کی ترجیح : وزیر اعلیٰ

Awaz E Bihar•25 اگست، 2026 کو 02:42 PM•50 ویوز•4 منٹ پڑھیں

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج بہار کالج آف انجینئرنگ، بیدو پور میں "سات نشچے 3" کے تحت"سب کا سمان، زندگی آسان" کے تحت "ودیارتھی سہیوگ شیویر" کا آغاز کیا۔ اس پہل کا مقصد بہار کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کے مسائل، شکایات اور تجاویز کے موثر اور بروقت حل کو یقینی بنانا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کالج کی انتظامی و اکیڈمک عمارت کے فیکلٹی روم میں قائم انفارمیشن اسسٹنس کاؤنٹر کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں طلبا سے معلومات حاصل کی۔
وزیراعلیٰ نے طلباء وطالبات سے بات کی اور ان کے مسائل، شکایات اور تجاویز سنیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو درپیش تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گورنمنٹ انجینئرنگ کالج ویشالی میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ طلباء کو اپنی پڑھائی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جب تک تمام طلبہ کے لیے ہاسٹل کا مستقل انتظام نہیں ہو جاتا، تب تک عارضی متبادل انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار ایک منفرد ریاست ہے جہاں انجینئرنگ کی تعلیم صرف 10 روپے میں دی جاتی ہے۔ ریاستی حکومت انجینئرنگ کالجوں میں طلباء کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ طلباء کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا تاکہ انہیں اپنی پڑھائی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ طلباء کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ انجینئرنگ کالج کیمپس کے قریب وزیر اعظم جن اوشدھی کیندر کھولنے کے لیے اس طرح کی جگہ کا انتخاب کریں جس سے طلباء اور باہر کے لوگ دونوں استفادہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بہار کے تمام انجینئرنگ کالجوں، پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ اور امبیڈکر ہاسٹل میں جن اوشدھی کیندر کھولے جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلباء کے مسائل حل کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ "ودیارتھی سپورٹ شیویر کے ذریعے طلباء کو اپنے مسائل براہ راست متعلقہ حکام کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ حکومت کی کوشش یہ ہے کہ طلباء کو اپنی شکایات کے حل کے لیے دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانے پڑیں اور ان کے مسائل کو مقررہ مدت میں حل کیے جائیں۔" وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ آنے والی شکایات کے 30 دنوں کے اندر اندر حتمی حل کو یقینی بنائیں اور شکایات کے حل کی موثر نگرانی کریں۔ طلباء کی تجاویز حکومت کے لیے اہم ہیں اور پالیسی بنانے میں بھی سہولت فراہم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے مختلف منصوبوں میں نئی اور مفید ایجادات کو اسٹارٹ اپس کے ساتھ جوڑا جائے گا۔ طلباء کو نئے آئیڈیاز تیار کرنے اور ایجادات کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر ماہ کے چوتھے منگل کو تعلیمی اداروں میں ’’ودیارتھی سہیوگ شیور‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ کیمپوں میں تعلیمی انتظامات، امتحانات، ہاسٹل، پینے کے پانی، اجابت خانہ، کینٹین، اور طلبہ سے متعلق دیگر مسائل اور سہولیات سے متعلق شکایات اور تجاویز کا ازالہ کیا جائے گا۔ طلبہ کی سہولت کے لیے "ودیارتھی سہیوگ پورٹل" کے ذریعے آن لائن شکایات اور تجاویز درج کرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہیلپ لائن نمبر 1100 کے ذریعے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔طلبہ آن لائن اپنی شکایات کی صورت حال کی معلومات بھی حاصل کر سکیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ انجینئرنگ کالج ویشالی کی انتظامی و اکیڈمک عمارت کے گراؤنڈ فلور کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے محکمہ صنعت، ویشالی اور ضلع رجسٹریشن-کم-کنسلٹیشن سنٹر، ویشالی کے ذریعہ لگائے گئے ا سٹالوں کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد وہ عمارت کی تیسری منزل پر گئے اور کلاس روم، میوزک روم، سیمینار ہال، اسٹارٹ اپ سیل، انٹرپرینیورشپ سیل اور مختلف لیبارٹریز کا معائنہ کیا اور طلباء اور طالبات سے بات کی۔
معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے دیوی سرسوتی پرگل پوشی کر کے انہیں سلام کیا۔
پروگرام کے دوران نائب وزیر اعلیٰ جناب وجے کمار چودھری، وزیر صحت اور ویشالی ضلع کے وزیر انچارج وزیر جناب نشانت کمار اور سائنس، ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم کی وزیرمسز شیلا کماری، پنچایت راج کے وزیر جناب دیپک پرکاش، ایس سی ،ایس ٹی فلاح کے وزیر جناب لکھندر کمار روشن ، جے ڈی یو کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی جناب امیش سنگھ کشواہا ، رکن اسمبلی جناب سدھارتھ پٹیل ، رکن اسمبلی جناب سنجے کمارسنگھ ، دیگر عوامی نمائندے ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ، سائنس ،ٹیکنا لوجی اور تکنیکی تعلیم محکمہ کے سیکریٹری مسٹر ہمانشو شرما ، ترہت رینج کے ڈی آئی جی مسٹر چندن کمار کشواہا ، ویشالی ضلع کی ڈی ایم مسز ورشا سنگھ ، ویشالی کے ایس پی مسٹر شبھانک مشرا سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
شیئر کریں:

More from بہار

کسان گنے کی کھیتی کا رقبہ بڑھائیں ، جدید تکنیک اپناکر آمدنی میں اضافہ کریں: سنجے کمار
بہار

کسان گنے کی کھیتی کا رقبہ بڑھائیں ، جدید تکنیک اپناکر آمدنی میں اضافہ کریں: سنجے کمار

10 اکتوبر، 2026
پورا ملک ایک نئے نظریئے کی تلاش میں ہے: سید سعادت اللہ حسینی
بہار

پورا ملک ایک نئے نظریئے کی تلاش میں ہے: سید سعادت اللہ حسینی

10 اکتوبر، 2026
زمین کے معاملات لٹکانے والے افسران کی خیر نہیں دلیپ جیسوال کا سخت انتباہ
بہار

زمین کے معاملات لٹکانے والے افسران کی خیر نہیں دلیپ جیسوال کا سخت انتباہ

9 اکتوبر، 2026
انڈیا اتحاد بکھرا ہوا ہے، ایس آئی آر پر اپوزیشن پھیلا رہی ہے غلط فہمی: بی جے پی
بہار

انڈیا اتحاد بکھرا ہوا ہے، ایس آئی آر پر اپوزیشن پھیلا رہی ہے غلط فہمی: بی جے پی

9 اکتوبر، 2026
فرکا آبی معاہدے کی تجدید میں 2050 تک بہار کی آبی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے: سنجے جھا
بہار

فرکا آبی معاہدے کی تجدید میں 2050 تک بہار کی آبی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے: سنجے جھا

9 اکتوبر، 2026
کلاسیکی موسیقی ہماری شاندار ثقافتی روایت کا اہم حصہ ہے، اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ
بہار

کلاسیکی موسیقی ہماری شاندار ثقافتی روایت کا اہم حصہ ہے، اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ

9 اکتوبر، 2026