جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
معاہدہ نہ ہونے پرٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو برے نتائج بھگتنے کی دھمکی دی
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

معاہدہ نہ ہونے پرٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو برے نتائج بھگتنے کی دھمکی دی

Awaz E Bihar•3 فروری، 2026 کو 01:35 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست بات چیت جاری ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ کسی معاہدے تک نہ پہنچنے کی صورت میں خطے کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا:ہم اس وقت ان سے بات کر رہے ہیں، ہم ایران سے بات کر رہے ہیں۔ اگر ہم کسی حل تک پہنچ گئے تو یہ شاندار ہوگا اور اگر ایسا نہ ہو سکا تو غالباً وہاں کچھ برے واقعات رونما ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا:ہمارے جہاز اس وقت ایران کی سمت جا رہے ہیں،بڑے جہاز سب سے بڑے اور بہترین۔ ہم ایران کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں معاملات کس رخ پر جاتے ہیں۔
تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں ایک امریکی طیارہ بردار جہاز اور اس کی معاون جنگی جہازوں کی آمد نے اس امکان کو بڑھا دیا ہے کہ اگر ٹرمپ چاہیں تو وہ فوجی کارروائی کا فیصلہ کر سکتے ہیں، خصوصاً ایرانی حکام کی جانب سے مظاہروں سے نمٹنے کے تناظر میں دی جانے والی دھمکیوں کے بعد۔اگرچہ ٹرمپ ایران کے خلاف مداخلت کی دھمکیوں پر عمل درآمد تک نہیں پہنچے، تاہم بعد ازاں انہوں نے ایران سے اس کے جوہری پروگرام کے حوالے سے رعایتوں کا مطالبہ کیا۔ دونوں ممالک نے اس دیرینہ جوہری تنازع پر سفارتی مذاکرات کی بحالی کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ایک اور معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے جلد کچھ اچھی خبروں کا اعلان کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا: میرا خیال ہے کہ ہم یوکرین اور روس کے ساتھ اچھی پیش رفت کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب میں یہ بات کہہ رہا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ شاید ہمیں کچھ خوش آئند خبریں ملیں۔
اسی دوران ٹرمپ نے تصدیق کی کہ میکسیکو کیوبا کو تیل کی ترسیل روک دے گا، جب کہ امریکہ نے جزیر? نما کمیونسٹ ملک کو خام تیل فراہم کرنے والے ممالک پر محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔اوول آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا:کیوبا ایک ناکام ریاست ہے۔ میکسیکو وہاں تیل بھیجنا بند کر دے گا۔انہوں نے مزید کہا :میرا خیال ہے کہ ہم کسی معاہدے کے بہت قریب ہیں، لیکن اس وقت ہم کیوبا کی قیادت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، تاہم اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026