جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
امریکی فوج کی مسلسل ساتویں رات ایران پر فضائی بمباری، ایران نےبھی منھ توڑ جواب دیا
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

امریکی فوج کی مسلسل ساتویں رات ایران پر فضائی بمباری، ایران نےبھی منھ توڑ جواب دیا

Awaz E Bihar•18 جولائی، 2026 کو 03:45 PM•3 ویوز•4 منٹ پڑھیں

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایران پر مسلسل ساتویں رات فضائی حملوں کا سلسلہ مکمل کر لیا۔
سینٹ کام کے مطابق کارروائی کے دوران ایران کے نگرانی کے مراکز، عسکری لاجسٹکس اور زیرِ زمین ہتھیاروں کے ذخائر کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا، جب کہ یہ کارروائیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کی گئیں۔ سینٹ کام کے مطابق ایرانی بندرگاہوں کا بحری محاصرہ بھی سختی سے نافذ ہے۔ سینٹکام نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں اور امریکی افواج ہر وقت چوکس اور مؤثر کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو اور مصنوعی ذہانت کے مرکز کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون سے تباہ کر دیا گیا۔ قطر میں امریکی العدید ایئر کو بھی نشانہ بنایا گیا، کویت کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز نے متعدد فوجی مراکز اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس میں زمینی متعدد فوجی زخمی ہوئے۔ کویت کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو سراغ لگانے کے بعد فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، اردن کا کہنا ہے ایرانی جانب سے داغے گئے متعدد میزائل مار گرائے گئے۔
ایرانی حکام کے مطابق پہلی بار شام میں بھی حملہ کیا گیا، اور امریکی فوج کے کمانڈ سینٹر کو ملیا میٹ کر دیا گیا، جب کہ کویت، قطر، اردن اور عمان میں امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا نے جنوبی ایرانی شہر اہواز پر میزائل حملہ کیا، جب کہ وسطی ایران کے شہر یزد میں پانچ دھماکے اور شہر سیرک میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ادھر ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرِ ہند میں ایک امریکی جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد امریکی جہاز پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ٹینکروں کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق متعلقہ ٹینکر نے آبنائے ہرمز میں ایرانی احکامات ماننے سے انکار کیا تھا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے دوران بندر خمیر پل عبور کرتے ہوئے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے شہری بے گناہ تھے اور بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران اپنے ایک ایک انچ کا آخری سانس تک دفاع کرے گا اور ایرانی سرزمین کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔
یرانی میڈیا کے مطابق کویت کے کیمپ عذیری، علی السالم ایئر بیس اور عریفجان سپورٹ سینٹر پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک جبکہ اردن کے موفق السلطی (الازرق) ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی فوج کے مطابق بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئر بیس کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا، حملے میں امریکی فوج کے طیاروں کی پارکنگ، ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات اور بیس سے منسلک کئی پلوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بوشہر کے قریب ایک امریکی MQ-9 ڈرون مار گرایا، جبکہ شمالی بحرِ ہند میں ایک امریکی بحری جہاز پر ساحل سے سمندر میں مار کرنے والا کروز میزائل داغا گیا۔ پاسدارانِ انپلائی کی جانب سے آبنائے ہرمز میں امریکی حمایت یافتہ 4 بحری جہازوں کو روکنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کے جنوب میں 2 آئل ٹینکرز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔ دوسری جانب اردن کی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے دوران اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 10 میزائل مار گرائے، جبکہ کویتی فوج نے بھی دوسری مرتبہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دینے کی تصدیق کی ہے۔ بحرین میں چند گھنٹوں کے دوران چوتھی مرتبہ فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026