جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
گریجویٹ ہونے کے بعد نوکریاں کہاں ہیں؟کھڑگے کا مرکزی حکومت پر حملہ
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

گریجویٹ ہونے کے بعد نوکریاں کہاں ہیں؟کھڑگے کا مرکزی حکومت پر حملہ

Awaz E Bihar•24 اگست، 2026 کو 05:23 PM•13 ویوز•4 منٹ پڑھیں

کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف ملکارجن کھرگے نے پیر کے روز تعلیم اور روزگار کے محاذ پر مودی حکومت کو ناکام بتاتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک کے نوجوان بے روزگاری، مہنگی تعلیم، امتحانات میں بے ضابطگیوں اور بھرتی کے طریقہ کار میں تاخیر جیسے سنگین بحران سے جوجھ رہے ہیں۔مسٹر کھرگے نے ایک بیان میں نیتی آیوگ اور پیریوڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے روزگار اور تعلیم کے شعبے میں حکومت کی کارکردگی کے تعلق سے متعدد سوالات کیے اور کہا کہ "مودی حکومت نے تعلیم سے روزگار تک نوجوان ہندوستان کی پوری راہ کو برباد کر دیا ہے۔"
کانگریس صدر نے کہا کہ نیتی آیوگ کے تخمینے کے مطابق، 15 سے 29 سال کی عمر کے 8.7 کروڑ ہندستانی نہ تو تعلیم، نہ روزگار اور نہ ہی تربیتی پروگراموں سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے تقریباً 88 فیصد نوجوان گھریلو کاموں میں لگے ہیں۔ پی ایل ایف ایس کے جولائی 2026 کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 15.6 فیصد ہے، جبکہ نوجوان خواتین میں یہ شرح 19.5 فیصد ہے۔مسٹر کھرگے نے سب سے پہلے گریجویٹس کے لیے روزگار کے مواقع پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بھاری رقم خرچ کر کے تعلیم مکمل کرنے والے نوجوانوں کو بھی روزگار حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا، "گریجویٹ ہونے کے بعد نوکریاں کہاں ہیں؟" انہوں نے دعویٰ کیا کہ 20 سے 29 سال کے عمر کے بے روزگار بھارتیوں میں گریجویٹ طلباء کا حصہ 67 فیصد ہے، جبکہ 15 سے 25 سال کے گریجویٹس میں بے روزگاری تقریباً 40 فیصد ہے۔کانگریس صدر نے کہا، "خاندان اپنی بچت خرچ کرتے ہیں، طلباء ایجوکیشن لون لیتے ہیں اور ڈگری حاصل کرتے ہیں، لیکن بعد میں پتہ چلتا ہے کہ کافی نوکریاں ہی نہیں ہیں۔" انہوں نے بی جے پی کے ہر سال دو کروڑ روزگار دینے کے پرانے وعدے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ اگر یہ وعدہ پورا ہوا ہوتا تو 12 سالوں میں ملک میں 24 کروڑ روزگار پیدا ہو جانے چاہیے تھے۔ انہوں نے سوال کیا، "ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کا کیا ہوا؟"
مسٹر کھرگے نے الزام لگایا کہ سرکاری شعبے میں لاکھوں خالی اسامیاں اب بھی پُرنہیں گئی ہیں اور مستقل روزگار کے بجائے کنٹریکٹ اور پارٹ ٹائم کام بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہندستان کے ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت ملک کی بڑی نوجوان آبادی کو اقتصادی طاقت میں بدلنے کے لیے ضروری حالات پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا، " ہندستان کے ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کو ڈیموگرافک بحران میں کون بدل رہا ہے؟"
انہوں نے الزام لگایا کہ مہنگی اور نا کافی تعلیم، پیپر لیک، بھرتی کے طریقہ کار میں تاخیر، ہنر مندی میں بڑھتے ہوئے فرق اور معياری روزگار کے مواقع میں کمی نے پوری نسل کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مسٹر کھرگے نے وزیراعظم پر حملہ تیز کرتے ہوئے اس پرانے دعوے کا بھی ذکر کیا جس میں انہوں نے پچھلی حکومتوں کی کئی دہائیوں کی ناکامیوں کو دور کرنے کی بات کہی تھی۔
مسٹر کھرگے نے کہا، "مودی جی، آپ نے وعدہ کیا تھا کہ جو پچھلی حکومتیں 70 برسوں میں نہیں کر سکیں، اسے آپ پورا کریں گے۔" کانگریس صدر نے الزام لگایا، "آپ نے یقیناً اس دعوے کو پورا کیا ہے، ایسی تعلیمی پالیسی دے کر جو مہنگی ہے، آر ایس ایس سے متاثر ہے، ایسے امتحانات جن پر نوجوان ہندستانی بھروسہ نہیں کر سکتے اور ایسی ڈگریاں جن کے ساتھ روزگار کے مواقع مسلسل کم ہوتے جا رہے ہیں۔"
شیئر کریں:

More from سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی
سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی

27 ستمبر، 2026
ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی
سیاست

ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی

24 ستمبر، 2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج
سیاست

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج

21 ستمبر، 2026
ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی
سیاست

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی

19 ستمبر، 2026
رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا
سیاست

رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا

13 ستمبر، 2026
’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل
سیاست

’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل

5 ستمبر، 2026