جدید تکنیک کی ٹریننگ سے ریاست میں ماہی پروری کا تیزی سے فروغ، پیداوار میں اضافہ
Awaz E Bihar
••4 ویوز•2 منٹ پڑھیں
جلد ہی، 10,000 کسانوں کو مچھلی پالنے کی مفت ٹرننگ دی جائے گی
بہار حکومت ریاست میں مچھلی پروری کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں ریاست میں مچھلی پالنے والوںکو جدید تکنیک سے تربیت دی جارہی ہے۔ یہ ٹریننگ نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک کے معروف اداروں میں بھی فراہم کی جارہی ہے۔ اب تک ہزاروں فش فارمرز کو تربیت دی جا چکی ہے۔ اس ٹریننگ کے ذریعے انہیں ملک اور دنیا میں استعمال ہونے والی مچھلی کی فارمنگ کی جدید تکنیکوں سے متعارف کرایا جاتا ہے۔ انہیں یہ سکھایا جاتا ہے کہ وہ کس طرح جدید ترین سائنسی تکنیکوں کو استعمال کرتے ہوئے کم قیمت پر بہتر مچھلی پیدا کر سکتے ہیں۔ ماہی پروری کی تربیت اور توسیعی اسکیم کا مقصد ریاست کے مچھلی کاشتکاروں کو ماہی گیری کی جدید ترین تکنیکوں اورماہی پروری کے جدید طریقوں کی تربیت دینا ہے، اس طرح ان کی مچھلی کی پیداوار اور سالانہ آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہٹریننگ بالکل مفت ہے۔ رجسٹریشن فیس کے علاوہ فائدہ اٹھانے والوں سے کوئی اضافی فیس نہیں لی جاتی ہے۔ اس ٹریننگ سے ریاست کی مچھلی کی پیداوار کو فائدہ پہنچ رہا ہے، اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس پیشے سے وابستہ کسانوں کی زندگیوں میں معاشی خوشحالی آ رہی ہے۔ اس پہل کو جاری رکھتے ہوئے، ریاستی مویشی و ماہی پروری وسائل محکمہ نے مالی سال 2026-27 میں 9,685 کسانوں کو مفت مچھلی پروری کی ٹریننگفراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ’فشریز ٹریننگ اینڈ ایکسٹینشن اسکیم‘ کے تحت درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت 9,685 فش فارمرز/ماہی گیروں کو کل 332 بیچوں میں ریاست کے اندر اور باہر واقع معروف فشریز اداروں میں تربیت دی جائے گی۔ مچھلی کی پیداوار اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے 70,221 مچھلی کاشتکاروں کو ریاست کے اندر اور باہر ماہی پروری کے اداروں میں مفت جدید تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ان میں سے 52,485 مچھلی کاشتکار ریاست کے اندر اور 17,726 کو ریاست سے باہر کے اداروں میں تربیت دی گئی ہے۔