ہفتہ، 10 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کسان گنے کی کھیتی کا رقبہ بڑھائیں ، جدید تکنیک اپناکر آمدنی میں اضافہ کریں: سنجے کمار
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

کسان گنے کی کھیتی کا رقبہ بڑھائیں ، جدید تکنیک اپناکر آمدنی میں اضافہ کریں: سنجے کمار

Awaz E Bihar
•10 اکتوبر، 2026 کو 01:30 PM•1 ویوز•2 منٹ پڑھیں

دربھنگہ سے 240کسان جدید گنا پیدا وار تکنک کی ٹریننگ کے لیے روانہ

پٹنہ، :گنے کی صنعت محکمہ کی طرف سے چلائے جارہے گنا ٹیکنالوجی توسیع منصوبہ کے تحت ہفتہ کو دربھنگہ کے لہریا سرائے کے آڈیٹوریم میں ایک روزہ ایکسپوزر وزٹ اور ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ اس پروگرام کا افتتاح گنے کی صنعت کے وزیر سنجے کمار نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں کو گنے کی کاشت کی ترغیب دی اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے کاشت کے رقبہ میں اضافہ کریں اور جدید زرعی تکنیک اپنائیں ۔وزیر جناب سنجے کمار نے کہا کہ گنے کی کاشت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ بن سکتی ہے۔ ایسا کرنے کے لیے کسانوں کو جدید زرعی تکنیک کی معلومات حاصل کر نی چاہئے اور سائنسی طریقے سے کاشتکاری کی مشق کرنی چاہیے۔ انہوں نے کسانوں کو گنے کی پیداوار کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔
پروگرام کے دوران وزیر نے دربھنگہ اور مدھوبنی علاقوں کے کسانوں کو ٹریننگ اور گھومنے پھرنے کے لیے لے جانے والی بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس اقدام کا مقصد کسانوں کو گنے کی جدید کاشت سے متعلق تکنیکی معلومات فراہم کرنا اور انہیں جدید پیداواری نظام سے متعارف کرانا ہے۔اس پروگرام کے تحت کل 240 کسانوں کودورہ کر نے کے لیے بھیجا گیا ہے، جن میں ریگا شوگر مل، ریگا، سیتامڑھی کے 160 کسان، اور حسن پور شوگر مل، سمستی پور کے 80 کسان شامل ہیں۔ دورہ کے دوران، کسان گنے کی پیداوار کی جدید تکنیک، ٹشو کلچر، معیاری بیج، مٹی کی جانچ اور جدید زرعی طریقوں کی عملی جانکاری حاصل کریں گے۔ شوگر ملوں کا دورہ کسانوں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں کو قریب سے سمجھنے اور انہیں اپنے فارموں پر اپنانے کا موقع فراہم کرے گا۔
محکمہ کی طرف سے اس اقدام سے کسانوں کو روایتی کاشتکاری طریقوں کے ساتھ ساتھ سائنسی طریقوں کے استعمال کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے گنے کی پیداواری صلاحیت اور معیار کو بہتر بنانے اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مثبت نتائج برآمد ہونے کی امید ہے۔
اس موقع پر جوائنٹ شوگر کین کمشنر مسٹر ویدورت کمار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوگر کین ڈیولپمنٹ، دربھنگہ اور پروگرام ڈائریکٹر مسٹر اجیت کمار پرساد، شوگر کین آفیسر، دربھنگہمسٹر پشکر راج اور انڈین پوٹاش لمیٹڈ کین ہیڈ مسٹر ونود تیواری(ریام اورشکری شوگر ملز) موجود تھے۔

شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

پورا ملک ایک نئے نظریئے کی تلاش میں ہے: سید سعادت اللہ حسینی
بہار

پورا ملک ایک نئے نظریئے کی تلاش میں ہے: سید سعادت اللہ حسینی

10 اکتوبر، 2026
زمین کے معاملات لٹکانے والے افسران کی خیر نہیں دلیپ جیسوال کا سخت انتباہ
بہار

زمین کے معاملات لٹکانے والے افسران کی خیر نہیں دلیپ جیسوال کا سخت انتباہ

9 اکتوبر، 2026
انڈیا اتحاد بکھرا ہوا ہے، ایس آئی آر پر اپوزیشن پھیلا رہی ہے غلط فہمی: بی جے پی
بہار

انڈیا اتحاد بکھرا ہوا ہے، ایس آئی آر پر اپوزیشن پھیلا رہی ہے غلط فہمی: بی جے پی

9 اکتوبر، 2026
فرکا آبی معاہدے کی تجدید میں 2050 تک بہار کی آبی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے: سنجے جھا
بہار

فرکا آبی معاہدے کی تجدید میں 2050 تک بہار کی آبی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے: سنجے جھا

9 اکتوبر، 2026
کلاسیکی موسیقی ہماری شاندار ثقافتی روایت کا اہم حصہ ہے، اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ
بہار

کلاسیکی موسیقی ہماری شاندار ثقافتی روایت کا اہم حصہ ہے، اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ

9 اکتوبر، 2026
بہار میں صنعتی ترقی کا بڑا منصوبہ، پانچ لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کا ہدف
بہار

بہار میں صنعتی ترقی کا بڑا منصوبہ، پانچ لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کا ہدف

8 اکتوبر، 2026