جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
قوم کے مستقبل کی ٹھوس منصوبہ بندی وقت کی پکار ہے: عبیداللہ خان اعظمی
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

قوم کے مستقبل کی ٹھوس منصوبہ بندی وقت کی پکار ہے: عبیداللہ خان اعظمی

Awaz E Bihar•27 ستمبر، 2026 کو 02:28 PM•1 ویوز•5 منٹ پڑھیں

پٹنہ میں امپیک کا ’’انٹلیکچوئل میٹ‘‘، مسلمانوں کے مستقبل کے لیے عملی لائحۂ عمل پر زور۔ تعلیم، اوقاف، مذہبی تشخص اور مسلم خواتین کے مسائل پر گفت و شنید

پٹنہ: (پریس ریلیز )امپیک کے زیرِ اہتمام پٹنہ میں ’’انٹلیکچوئل میٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت سابق رکن پارلیمنٹ مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے کی۔ اجلاس میں مسلمانوں کی موجودہ سماجی، سیاسی، معاشی اور مذہبی صورتِ حال کے ساتھ نئی نسل کے مستقبل، تعلیمی پسماندگی اور معاشی مسائل پر سنجیدہ غوروفکر کیا گیا۔ مختلف سیاسی و ملی رہنماؤں، دانشوروں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کرتے ہوئے قوم کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اور عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
صدارتی خطاب میں مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے کہا کہ ہندوستانی مسلمان تاریخ کے ایک انتہائی نازک اور چیلنجنگ دور سے گزر رہے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں اقلیتوں کے حقوق، مذہبی تشخص، مساجد، اوقاف اور مسلم پرسنل لا سے متعلق مسائل مسلسل بحث کا موضوع بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو اپنے مستقبل کا واضح لائحۂ عمل خود طے کرنا ہوگا، کیونکہ صرف شکایات، نعرے بازی اور جلسے جلوس سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے مساجد اور مسلم مذہبی تشخص سے متعلق پیدا ہونے والے تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہیں مسلمانوں کی تاریخ، تہذیب اور مذہبی شناخت کا حصہ ہیں۔ اسی طرح انہوں نے اوقاف کی املاک کو ملت کی اجتماعی امانت قرار دیتے ہوئے ان کے تحفظ کو اہم ذمہ داری بتایا۔ یکساں سول کوڈ کے حوالے سے مولانا اعظمی نے کہا کہ آئینِ ہند ملک کے تمام شہریوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے اور مسلمانوں کو اپنے عائلی و مذہبی معاملات کے تحفظ کے لیے آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
مولانا اعظمی نے قوم کی تعلیمی و معاشی پسماندگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امپیک کے قیام کا بنیادی مقصد نئی نسل کو تعلیم یافتہ، باعمل اور باصلاحیت بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو پسماندگی کے دلدل سے نکالنے کے لیے تعلیم کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ جذباتی ردِعمل کے بجائے منظم انداز میں اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کریں۔دنیا کی کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر نہ تو اپنے حقوق کی حفاظت کر سکتی ہے اور نہ ہی ترقی کی دوڑ میں شامل ہو سکتی ہے۔ تعلیمی میدان میں امپیک کی خدمات اور اس کا ویژن انتہائی نمایاں، بے مثال اور قابلِ فخر ہے۔ خاص طور پر وہ مسلم نوجوان اور بچے جو حالات کی ستم ظریفی کے باعث اسکولوں اور کالجوں سے ڈراپ آؤٹ (Drop-out) ہو چکے ہیں، امپیک انہیں دوبارہ تعلیم سے جوڑنے اور ان کے ہاتھ میں ہنر دینے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
ڈاکٹر اسماء زہرا نے کہا کہ امپیک مسلمانوں کی ہمدردی اور غمگساری کے جذبے کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ موجودہ مشکل حالات میں مسلمانوں کو مسائل سے نکالنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض نعرے بازی اور جلسے جلوس اب کافی نہیں، بلکہ مسائل کا سنجیدہ تجزیہ کرکے عملی حل تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے مسلم خواتین کو درپیش مسائل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
امین الاسلام نے آسام کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ این آر سی کے بعد بھی وہاں مسلمانوں کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے حراستی مراکز میں لوگوں کو رکھے جانے اور شہریت سے متعلق مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسام کے حالات کو سنجیدگی سے سمجھنے اور وہاں متاثر ہونے والے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے قانونی جدوجہد ضروری ہے۔
ارم ربانی نے اترپردیش کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں مسلمانوں کے گھروں اور دیگر املاک کے خلاف ہونے والی کارروائیوں، نیز مساجد اور مقابر سے متعلق تنازعات نے تشویش پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو اپنے آئینی حقوق اور قانونی تحفظ کے لیے بیدار اور منظم ہونا ہوگا۔
ڈاکٹر آفتاب عالم نے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں مسلمانوں کو متحد ہوکر اپنے حقوق اور مستقبل کے تحفظ کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امپیک کے پلیٹ فارم کو اس سلسلے میں مؤثر اجتماعی کوششوں کا ذریعہ بنانے پر زور دیا۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر اور امپیک کے آل انڈیا نائب صدرڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ قوم کی ترقی کا راستہ تعلیم سے ہوکر گزرتا ہے۔ ہمیں نئی نسل کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ وکیل، ڈاکٹر، انجینئر، آئی اے ایس اور مختلف شعبوں کے ماہرین پیدا کرنے کے لیے منظم منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں متعدد کالج اور یونیورسٹیاں قائم ہونے کے باوجود ڈراپ آؤٹ کا مسئلہ اب بھی موجود ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کو پوری قوم کا مشترکہ چیلنج قرار دیا۔
پروگرام کے کنوینر اور سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر اظہار احمد نے کہا کہ بہار کی سرزمین علمی اور تہذیبی اعتبار سے ہمیشہ زرخیز رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امپیک کے زیرِ سایہ مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی پسماندگی دور کرنے کے لیے مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں گے۔امپیک کو بہار میں وسعت دی جائے گی ۔پروگرام کی نظامت معروف نقیب یعقوب اشرفی نے کی۔ اجلاس میں مختلف سیاسی و ملی رہنماؤں، دانشوروں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی اور مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی اور سماجی ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔

شیئر کریں:

More from بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026
اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے
بہار

اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے

29 ستمبر، 2026