جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ہندی اوراردوہندوستانی تہذیب کی امین ، ہر ہندی داں کو یہ زبان سیکھنی چاہئے:کھگیش چندرجھا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ہندی اوراردوہندوستانی تہذیب کی امین ، ہر ہندی داں کو یہ زبان سیکھنی چاہئے:کھگیش چندرجھا

Awaz E Bihar•16 ستمبر، 2026 کو 01:57 PM•0 ویوز•4 منٹ پڑھیں

اردو زبان سیل، پٹنہ کلکٹریٹ کے زیر اہتمام اردوداں طلبہ حوصلہ افزائی ریاستی اسکیم کے تحت کامیاب طلباکے درمیان تقسیم توصیفی اسناد تقریب کا انعقاد۔

پٹنہ16ستمبر(پریس ریلیز) اردو زبان سیل پٹنہ کلکٹریٹ کے زیر اہتمام اور اردوڈائریکٹوریٹ،محکمہ کابینہ سکریٹریٹ حکومت بہارکے حسب ہدایت، اردوداں طلبہ حوصلہ افزائی ریاستی اسکیم کے تحت کامیاب طلباکے درمیان تقسیم توصیفی اسنادتقریب کاانعقادکلکٹریٹ پٹنہ کےمرکزی اجلاس ہال میں عمل میں آیا۔مؤرخہ8اگست کومنعقدہونے والے تقریری مسابقے میں نمایاں کارکردگی پر ضلع پٹنہ کے طلبہ وطالبات کوآج ایڈیشنل کلکٹر جناب کھگیش چندر جھا (بی اے ایس)، ایڈیشنل کلکٹر جناب رویندرکماردواکر(بی اے ایس) اور ایڈیشنل کلکٹر جناب اشوک کمارمنڈل(بی اے ایس) کے ہاتھوں توصیفی اسناد سے سرفراز کیا گیا۔ گریجویشن ومساوی، انٹر ومساوی اور میٹرک ومساوی زمرے کے آٹھ آٹھ طلبہ وطالبات اورمجموعی طورپر24طلبہ وطالبات توصیفی اسنادسے نوازے گئے۔اس درمیان جناب محمدشہبازاحمد،ترجمہ افسربشمول انچارج آفیسرضلع اردوزبان سیل ،پٹنہ ،جناب پھول حسن ،درجہ بالامحررمامورضلع اقلیتی فلاح پٹنہ ،جناب اعجازحسین رضوی درجہ بالامحررضلع اردوزبان سیل،جناب منظورعالم معاون اردومترجم ضلع اردوزبان سیل اورڈاکٹرشاہدوصی معاون اردومترجم ضلع اردوزبان سیل پٹنہ کے ذریعے معززافسران کااستقبال کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت معززضلع مجسٹریٹ کے حسب حکم محترم کھگیش چندر جھا، اے ڈی ایم پٹنہ کلکٹریٹ نے کی۔
جناب کھگیش چندرجھانے اپنے صدارتی خطاب میں ضلع اردوسیل کی کارکردگی کوسراہا۔انہو ںنے طلبہ وطالبات اور سرپرستوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جتنی زبانیں سیکھیں گے ،تہذیب و ثقافت کے اتنے درواہوں گے۔ ہرطبقے کے افراد اردو زبان سیکھیں۔ تعلیم کا مقصد تربیت ہے۔ ذہن میں وسعت تبھی ہوگی جب آپ کا مطالعہ وسیع ہوگا۔ خوش قسمت ہیں کہ آپ ہندی اور اردو دونوں تہذیب وثقافت کے امین ہیں۔ دونوں کاادب نہایت وسیع ہے۔ ہندی اور اردو دونوں ایک ہی ہیں ،بس لباس الگ ہیں۔ انہوں نے ضلع کے مختلف دفاترسے شرکت کرنے والے اردومترجمین اورمعاون اردومترجمین سے بھی توقع کی کہ سال میں کم ازکم پانچ غیر اردوداں افراد کو اردو زبان سکھائیں۔ یہ آپ کے فرائض منصبی میں شامل ہے ۔ اس موقع پر جناب اشوک کمارمنڈل اے ڈی ایم نے اپنےخطاب میں کہاکہ ہندی اوراردوکے درمیان گہراتعلق ہے ۔زبان لوگوں کو جوڑنے کی کڑی ہوتی ہے، 8اگست کے پروگرام میں جن طلبہ وطالبات نے حصہ لیا،وہ سبھی لائق مبارک بادہیں۔ان میں سے آپ24طلبہ کاانتخاب عمل میں آیاہے،جومنتخب نہیں ہوئے ہیں،وہ مایوس نہ ہوں،جنہوں نے نمایاں کارکردگی پیش کی وہ مزید بہتر کرنے اور بڑے مقابلے میں شرکت کی کوشش کریں۔زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے محنت واحد راستہ ہے۔انہوں نے سبھی کامیاب طلبہ وطالبات کوبہتر مستقبل کی دعاؤں سے نوازا۔
جناب رویندرکماردواکرصاحب اے ڈی ایم نے اپنے اختتامیہ کلمات میں کہاکہ آپ سبھوں نے اردوکے فروغ کی ذمہ داری اپنے سرلی ہے،آپ قابل مبارک بادہیں۔ میں ہمیشہ کوشش کرتاہوں کہ اردوکے پروگراموں میں شرکت کروں۔ اردو محبت کی زبان بن گئی ہے۔آپ نے اس کے الفاظ کوہی اپنی زبان پرنہیں سجایا، بلکہ ہندوستان کی گنگاجمنی تہذیب کوسنبھالا ہے۔ انہوں نے ترنم میں اپنی ایک غزل بھی سنائی۔جبکہ بلاک ترقیاتی آفس داناپور میں مامور نائب اردو مترجم نصر الدین بلخی کی مترنم آواز اور خوبصورت غزل سے سامعین خوب خوب محظوظ ہوئے۔
اخیر میں جناب محمدشہبازاحمد،ترجمہ افسربشمول انچارج آفیسرضلع اردوزبان سیل پٹنہ نے سبھی مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آج کادن طلبہ وطالبات کے لیے اہم ہے کہ انہیں معززافسران کے ہاتھوں توصیفی اسنادسے سرفرازکیاجارہاہے۔انہوں نے پٹنہ کلکٹریٹ کے سبھی معززافسران کاشکریہ اداکرتے ہوئے امیدکی کہ آئندہ بھی ا س طرح کی تقریبات منعقدہوتی رہیں گی ۔اورآپ طلبہ وطالبات بڑی تعدادمیں اردوڈائریکٹوریٹ کے اس منصوبہ سے مستفیدہوں گے۔انہوں نے اردو ڈائریکٹوریٹ،محکمہ کابینہ سکریٹریٹ ،حکومت بہارکابھی شکریہ اداکیاکہ معززڈائریکٹرصاحب کی سرگرم کوششوں سے ضلعی سطح پرفروغ اردوکی کامیاب کوششیں کی جارہی ہیں،ہم سب کی ذمے داری ہے کہ اس میں سرگرم تعاون کریں۔اجلاس میں پٹنہ ضلع کے مختلف دفاتر میں مامور اردو ملازمین، کامیاب طلبہ وطالبات ،ان کے سرپرست اوراساتذہ شریک رہے۔نظامت کے فرائض ڈاکٹرعارف حسین نے بحسن وخوبی انجام دیے۔گریجویشن ومساوی زمرے میں پٹنہ ویمنس کالج ،مگدھ مہیلاکالج ،مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ،مدرسہ سلیمانیہ، اورینٹل کالج،پٹنہ کالج سے پایل کماری ،سعدیہ پروین ،ذکی الاعظم،زہرہ فاطمہ ،محمد شہباز،عائشہ پروین،شبنم پروین،محمدقمرانیس ، انٹرومساوی زمرے میں بی این کالج ،ایو ب اردوگرلس اسکول،مدرسہ اسلامیہ انجمن مفیدالاسلام،معہدام المومنین ،پٹنہ مسلم ہائی اسکول سے مصباح الہدیٰ، مدثر، طوبیٰ رحمن، شگوفہ رحمٰن، آفرین فاطمہ، صبیحہ انجم، صفیہ سیف اللہ ،خوشی پروین جب کہ میٹرک ومساوی زمرے سے پٹنہ مسلم ہائی اسکول ،خادم الاسلام ہائی اسکول، الحرا ٹو ٹوریل شریف کالونی، مدرسہ اسلامیہ انجمن مفیدالاسلام، اوچ مادھمک ودھالیہ نوبت پورسے محمد ارمان، علیشا فاطمہ، سمیہ ،خوشی،عالیہ پروین، عبدالکریم، رافعہ ناز،روشنی پروین کوتوصیفی اسنادسے سرفرازکیاگیا۔تقریب کوکامیاب بنانے میں ضلع اردوزبان سیل پٹنہ کے سبھی ملازمین نے سرگرم تعاون پیش کیا۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026