وزیراعلیٰ نے پٹنہ کے اسکان مندر میں پوجا ارچنا کی، ریاست کی خوشحالی، امن و سکون کی دعا کی
Awaz E Bihar••0 ویوز•2 منٹ پڑھیں
پٹنہ، 04 ستمبر :(اے بی این) وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر پٹنہ واقع اسکان مندر میں پوجا ارچنا کی اور ریاست میں خوشی، امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ اسکان مندر کی تیسرآی منزل پر پہنچے، جہاں انہوں نے بھگوان شری کرشن کا ابھیشیک کیا اور انہیں جھولا جھلایا۔ شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ شری کرشن جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر میں تمام بہار کے لوگوں اور ملک کے باشندوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ بہار ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتے ہوئے خوشحال بنے اور ہندوستان ترقی یافتہ و مضبوط ہو، میری ایشور سے یہی دعا ہے۔" انہوں نے کہا کہ بھگوان شری کرشن کی زندگی سچائی، دھرم، کرم اور عوامی فلاح کی ترغیب دیتی ہے۔ جنم اشٹمی کا تہوار معاشرے میں محبت، باہمی ہم آہنگی، بھائی چارے اور مثبت توانائی کا پیغام دیتا ہے۔ اس موقع پر اسکان مندر انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا گیا اور انہیں شال و مومینٹو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ جناب وجے کمار چودھری، قانون ساز کونسل کے رکن جناب نول کشور یادو سمیت دیگر عوامی نمائندے، معزز شخصیات، اسکان مندر انتظامی کمیٹی سے وابستہ عہدیداران و اراکین اور بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے۔