جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بانکی پور ضمنی انتخاب: نامزدگی کے بعد بی جے پی نے اچانک بدلا امیدوار، اب نیرج کمار سنہا میدان میں
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بانکی پور ضمنی انتخاب: نامزدگی کے بعد بی جے پی نے اچانک بدلا امیدوار، اب نیرج کمار سنہا میدان میں

Awaz E Bihar•10 جولائی، 2026 کو 07:51 PM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ (اے بی این‘ بانکی پور اسمبلی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے ایک غیر متوقع فیصلہ کرتے ہوئے اپنے پہلے سے نامزد امیدوار ابھیشیک کمار ’بنٹی‘ کی جگہ نیرج کمار سنہا کو پارٹی کا نیا امیدوار مقرر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ابھیشیک کمار بنٹی اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر چکے تھے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں اس تبدیلی پر مختلف قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔خیال رہے کہ ابھیشیک کمار بنٹی کو بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے۔ پارٹی نے چند روز قبل انہیں بانکی پور ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار بنایا تھا اور انہوں نے جمعرات کو پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں نامزدگی بھی داخل کی تھی۔
تاہم جمعہ کو انہوں نے اچانک انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے ذاتی اور خاندانی وجوہات کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراوگی کو خط دے کر اپنی امیدواری واپس لینے کی اطلاع دی اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں بھی یہی مؤقف دہرایا۔اس کے فوراً بعد بی جے پی نے نیرج کمار سنہا کو بانکی پور سے اپنا باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا۔ نیرج کمار سنہا میٹھاپور کے رہائشی ہیں اور آرٹ میں گریجویشن تک تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے بی جے پی کی تنظیمی سرگرمیوں سے وابستہ رہے ہیں۔ پارٹی کے مطابق انہوں نے 2006 میں ابتدائی رکنیت حاصل کی تھی، جس کے بعد بوتھ صدر، منڈل جنرل سیکریٹری، بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے ضلع نائب صدر اور دو مرتبہ منڈل صدر سمیت مختلف تنظیمی ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس وقت بھی وہ نریندر بھارتی منڈل کے صدر ہیں۔بانکی پور اسمبلی نشست بی جے پی کے قومی صدر اور سابق وزیر نتن نوین کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے باعث یہاں ضمنی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔ پارٹی کی جانب سے پہلے نتن نوین کے قریبی ساتھی ابھیشیک کمار بنٹی کو امیدوار بنایا گیا تھا، لیکن نامزدگی داخل ہونے کے بعد ان کے اچانک دستبردار ہونے اور امیدوار تبدیل کیے جانے سے سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہو گئی ہیں۔
اس ضمنی انتخاب کو خاص اہمیت اس لیے بھی حاصل ہے کہ جن سوراج پارٹی کے بانی اور انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور بھی اسی نشست سے میدان میں ہیں۔ وہ مسلسل حلقے میں عوامی رابطہ مہم چلا رہے ہیں اور ووٹروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ دوسری جانب راشٹریہ جنتا دل نے ریکھا گپتا کو امیدوار بنایا ہے، جو گزشتہ اسمبلی انتخاب میں بھی نتن نوین کے مقابلے میں امیدوار تھیں۔انتخابی پروگرام کے مطابق بانکی پور اسمبلی نشست پر 30 جولائی کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 3 اگست کو کی جائے گی۔ پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے آخری وقت میں امیدوار کی تبدیلی نے اس ضمنی انتخاب کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے اور اب تمام نظریں انتخابی مہم کے آئندہ مرحلے پر مرکوز ہیں۔


شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026