جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بنگال سے ہوگی بی جے پی کے خاتمے کی شروعات: ممتا بنرجی
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

بنگال سے ہوگی بی جے پی کے خاتمے کی شروعات: ممتا بنرجی

Awaz E Bihar•28 مارچ، 2026 کو 05:06 PM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں

کولکاتا : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ (28 مارچ) کو رانی گنج میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر جم کر حملہ بولا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی پر کئی سنگین الزامات بھی عائد کیے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی غیر قانونی کوئلے کی کانوں سے رقم لیتی ہے اور ترنمول کانگریس پر چور ہونے کا الزام لگاتی ہے۔ بی جے پی نے ان کے تمام اختیارات چھین لیے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اگر اقتدار میں آتی ہے تو وہ بلڈوزر چلائے گی اور سب کو باہر نکال دے گی۔ ریلی میں موجود عوام سے ریاستی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سب متحد ہو کر ٹی ایم سی کا ساتھ دیں، اسی بنگال سے بی جے پی کے خاتمے کی شروعات ہوگی۔ممتا بنرجی نے مرشد آباد کے رگھوناتھ گنج میں رام نومی کی ’شوبھا یاترا‘ کے دوران ہوئی جھڑپوں کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ انہوں نے کہا کہ مجھے قصوروار نہ ٹھہراؤ کیونکہ میرے تمام اختیارات چھین لیے گئے ہیں۔ تمام افسران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور بی جے پی کے لوگوں کو یہاں بھیجا گیا ہے، لیکن انہیں نہیں معلوم کہ جیت ہماری ہی ہوگی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو رگھوناتھ گنج میں فساد بھڑکانے پر شرم آنی چاہیے۔ بی جے پی نے اپنے افسران کو اس لیے بھیجا ہے تاکہ فسادات بھڑکائے جا سکیں۔ رگھوناتھ گنج میں دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ کسی کے گھر میں توڑ پھوڑ کرنے کا حق تہمیں کس نے دیا؟ رگھوناتھ گنج میں فساد بھڑکانے کا حق تمہیں کس نے دیا؟ ان سب کا حساب لیا جائے گا۔
ٹی ایم سی سربراہ نے کہا کہ ایک ’لکشمن ریکھا‘ ہوتی ہے، لیکن بی جے پی تمام حدیں پار کر رہی ہے۔ بی جے پی مغربی بنگال کو برباد کرنے کی کوشش میں پورے ملک کی اقتدار کھو دے گی اور یہ ان کے ساتھ ہو کر رہے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کر دہلی میں بی جے پی کو چیلنج دیں گی۔ اس سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ آنےوالے وقت میں قومی سیاست میں بھی ٹکراؤ مزید تیز ہو سکتا ہے۔
ریاستی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’میرے لوگ بھی رام نومی، درگا پوجا، کالی پوجا، چھٹھ پوجا، کرسمس اور عید مناتے ہیں۔ ہم تمام مذاہب اور ذاتوں کے لوگوں کے ساتھ مل کر مناتے ہیں، خواہ وہ ہندو ہوں، مسلم ہوں، عیسائی ہوں، سکھ ہوں یا پارسی۔ ہم سب کا احترام کرتے ہیں۔‘‘ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے دوران نام ہٹائے جا رہے ہیں۔ یہ کام بی جے پی کے اشارے پر ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وارننگ دی کہ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، لیکن بی جے پی ہر حد پار کر چکی ہے۔


شیئر کریں:

More from سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی
سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی

27 ستمبر، 2026
ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی
سیاست

ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی

24 ستمبر، 2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج
سیاست

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج

21 ستمبر، 2026
ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی
سیاست

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی

19 ستمبر، 2026
رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا
سیاست

رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا

13 ستمبر، 2026
’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل
سیاست

’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل

5 ستمبر، 2026