جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار حکومت خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام: تیجسوی یادو
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار حکومت خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام: تیجسوی یادو

Awaz E Bihar•19 مئی، 2026 کو 07:37 PM•84 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے قومی کارگزار صدر اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے بہار حکومت پر خواتین کی حفاظت میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت مجرموں پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔تیجسوی یادو نے منگل کو پٹنہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے تحفظ میں پلنے والے جرائم پیشہ عناصر اب ریاست کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے لیے خوف کی علامت بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس سے عام خواتین میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
انہوں نے ریاست میں پیش آئے مختلف جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پاس محکمہ داخلہ ہونے کے باوجود مجرموں میں قانون کا کوئی خوف دکھائی نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف دعوے کر رہی ہے، جبکہ زمینی حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ حکومت کو بنے ابھی ایک ماہ ہی ہوا ہے، لیکن اس مختصر مدت میں بھی خواتین کے خلاف جرائم کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔انہوں نے بہار کی سیاسی صورتحال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ کے اندر ریاست میں دو مرتبہ وزیر اعلیٰ تبدیل کیے گئے۔ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ کو ہٹا کر ایک “منتخب کردہ وزیر اعلیٰ” کو اقتدار دیا گیا، جس سے جمہوری اقدار کمزور ہوئی ہیں۔
تیجسوی یادو نے خواتین کو بااختیار بنانے کے حکومتی دعووں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بہار کی تقریباً 65 فیصد خواتین آج بھی خون کی کمی جیسی سنگین صحت مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کی صحت، تحفظ اور عزت محفوظ نہیں تو پھر حکومت کے تمام دعوے بے معنی ہیں۔
انہوں نے پولیس انکاؤنٹر کے معاملات پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ بہار میں ذات پات دیکھ کر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ حکومت پہلے متاثرہ خاتون کی ذات دیکھتی ہے اور پھر ملزم کی ذات، اس کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔آر جے ڈی لیڈر نے بالیکا گرہ معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کے اصل ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتا دل یونائیٹڈ پر خواتین کو انتخابی وعدوں کے نام پر گمراہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ خواتین سے دو لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن اب تک یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔


شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026