جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
گھروں پر سولر لگانے کے لیے بہار حکومت کی نئی ترغیب، 20 ہزار تک اضافی امداد
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

گھروں پر سولر لگانے کے لیے بہار حکومت کی نئی ترغیب، 20 ہزار تک اضافی امداد

Awaz E Bihar•22 ستمبر، 2026 کو 04:04 PM•24 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 22 ستمبر: وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے شمسی توانائی کے فروغ کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے نئی مالی ترغیبی اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم کے مستفیدین کو مرکزی امداد کے علاوہ بہار حکومت بھی اضافی مالی مدد دے گی۔ ایک کلو واٹ کے سولر پلانٹ پر 10 ہزار، دو کلو واٹ پر 20 ہزار اور تین کلو واٹ پر بھی 20 ہزار روپے کی ریاستی امداد دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے منگل کو انرجی آڈیٹوریم، پٹنہ میں مختلف توانائی اسکیموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ’وزیر اعلیٰ سولر ترغیبی اسکیم‘ کی نقاب کشائی کی اور پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم کے تحت عوامی بیداری کے لیے 9 سولر رتھوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے 25 ہزار مستفیدین کو اضافی مالی امداد بھی منتقل کی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شمسی توانائی کے استعمال سے گھریلو صارفین کے بجلی اخراجات کم ہوں گے اور حکومت پر سبسڈی کا بوجھ بھی کم ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں تقریباً 2.22 کروڑ بجلی کنکشن ہیں، جن میں 1.94 کروڑ گھریلو کنکشن ہیں۔ تقریباً 1.60 کروڑ خاندانوں کا گزشتہ ایک سال سے بجلی بل صفر آ رہا ہے۔سمراٹ چودھری نے کہا کہ بہار حکومت بجلی سبسڈی پر تقریباً 23 ہزار کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے، جس میں تقریباً 5 ہزار کروڑ روپے زرعی شعبے کی سبسڈی پر خرچ ہوتے ہیں۔ آئندہ دو برسوں میں زرعی فیڈرز کو 100 فیصد شمسی توانائی سے جوڑنے کی سمت میں کام کیا جائے گا، تاکہ کسانوں کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک شمسی توانائی سے بجلی فراہم کی جاسکے۔ ان کے مطابق اس سے حکومت کو زرعی بجلی سبسڈی میں تقریباً 5 ہزار کروڑ روپے تک کی بچت ہوسکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں بجلی کی کھپت تقریباً 350 میگاواٹ سے بڑھ کر اب 10 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اگلے پانچ برسوں میں صنعتوں اور دیگر شعبوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 ہزار میگاواٹ بجلی کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف بجلی کی پیداوار بڑھانا کافی نہیں، بلکہ ٹرانسمیشن، تقسیم، گرڈ اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی اسی رفتار سے مضبوط کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دن کے مقابلے شام 6 بجے سے رات 10-11 بجے تک بجلی کی قیمت کہیں زیادہ ہوجاتی ہے۔ اس لیے شمسی توانائی کے ساتھ پاور اسٹوریج اور بیٹری اسٹوریج کو فروغ دینا ضروری ہے۔ حکومت سولر، بیٹری اسٹوریج، پمپ اسٹوریج اور دیگر گرین انرجی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گی۔انہوں نے بتایا کہ گرین ہائیڈروجن کے لیے بھی پالیسی لانے کی سمت میں کام جاری ہے، جس سے بہار میں تقریباً 16 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے امکانات ہیں۔وزیر اعلیٰ نے شمسی توانائی کے فروغ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مقامی اداروں کے لیے ترغیبی رقم کا بھی اعلان کیا۔ ضلع کی بہتر کارکردگی والی پنچایت کو ایک لاکھ روپے، میونسپل کارپوریشن کو ایک لاکھ، میونسپل کونسل کو 75 ہزار اور نگر پنچایت کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔انہوں نے محکمہ توانائی کے افسران اور ملازمین سے کہا کہ وہ گاؤں گاؤں جاکر لوگوں کو شمسی توانائی کے فوائد اور حکومت کی مالی امداد سے آگاہ کریں۔
پروگرام میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور جیویِکا کے درمیان شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط بھی ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سپول، نالندہ اور مونگیر کے مستفیدین سے بات کی۔ پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری، نائب وزیر اعلیٰ بیجندر پرساد یادو، توانائی کے وزیر شلیش کمار عرف بولو منڈل، چیف سکریٹری پرتیے امرت، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026