جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 بی جے پی حکومت بننے ہی مغربی بنگال میںغنڈہ راج کا خاتمہ ہوگا : امت شاہ
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

بی جے پی حکومت بننے ہی مغربی بنگال میںغنڈہ راج کا خاتمہ ہوگا : امت شاہ

Awaz E Bihar•13 اپریل، 2026 کو 05:37 PM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز ترنمول کانگریس پر مغربی بنگال میں 'غنڈہ راج اور بدعنوانی کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چار مئی کے بعد ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے پر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
امت شاہ نے بیر بھوم کے بولپور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2021 کے انتخابات کے بعد اس علاقے میں بی جے پی کارکنوں پر شدید ظلم و ستم کیا گیا۔ انہوں نے ووٹروں سے ممتا بنرجی کی حکومت کو رخصت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ گروہوں اور 'کمیشن کی روایت میں ملوث افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا، ’’ہم انہیں الٹا لٹکا کر سیدھا کر دیں گے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 'ڈبل انجن سرکارریاست میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔ امت شاہ نے مبینہ شرپسند عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 23 اپریل یعنی ووٹنگ کے دن اپنے گھروں میں رہیں، ورنہ پانچ مئی کے بعد انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام بموں کا جواب بیلٹ پیپر سے اور خوف کا جواب اعتماد سے دیں گے۔
انہوں نے بدعنوانی کے الزامات پر کہا کہ جل جیون مشن جیسی مرکزی اسکیموں کا پیسہ مستحقین تک نہیں پہنچا۔ انہوں نے ترنمول رہنماؤں پر فنڈ میں خردبرد کا الزام لگاتے ہوئے مایوریشور جیسے علاقوں میں خراب بنیادی ڈھانچے کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے بھرتیوں، راشن کی تقسیم، منریگا اور رہائشی اسکیموں میں بھی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا۔
مرکزی وزیر نے خواتین کی حفاظت کے معاملے پر ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وعدہ کیا کہ بنگال کو خواتین کے لیے اتنا محفوظ بنایا جائے گا کہ وہ رات کے وقت بھی بلا خوف و خطر باہر نکل سکیں۔ انہوں نے بی جے پی کے اقتدار میں آنے پر یکساں شہری ضابطہ (یو سی سی) نافذ کرنے کا وعدہ کیا اور دراندازی روکنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ چار مئی کے بعد دراندازوں کی شناخت کر کے انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔
اس سے قبل بولپور کے پلیمَنگل کلب میدان میں اپنی پہلی ریلی کے دوران امت شاہ نے سیکورٹی اہلکاروں کو ہدایت دی کہ لوگوں کو بغیر جانچ کے اندر آنے دیا جائے تاکہ ایک خاص پیغام دیا جا سکے۔ وہ آج بیر بھوم کے خیرسول میں ایک اور ریلی سے خطاب کریں گے، جس کے بعد مغربی بردھمان میں ایک جلسہ عام اور روڈ شو میں بھی حصہ لیں گے۔
شیئر کریں:

More from سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی
سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی

27 ستمبر، 2026
ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی
سیاست

ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی

24 ستمبر، 2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج
سیاست

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج

21 ستمبر، 2026
ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی
سیاست

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی

19 ستمبر، 2026
رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا
سیاست

رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا

13 ستمبر، 2026
’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل
سیاست

’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل

5 ستمبر، 2026