جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 ریزرویشن پر مرکزی حکومت کی سازش بے نقاب، خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کی کوشش: دیپیکا پانڈے
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ریزرویشن پر مرکزی حکومت کی سازش بے نقاب، خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کی کوشش: دیپیکا پانڈے

Awaz E Bihar•21 اپریل، 2026 کو 07:12 PM•10 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 21 اپریل (اے بی این)۔ جھارکھنڈ حکومت کی وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ نے ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر خواتین کے ریزرویشن کے نفاذ میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے اور ائینی عمل کی دھجیاں اڑانے کے سنگین الزامات لگائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ناری شکتی وندن ایکٹ میں ترمیم کر کے سازش کر رہی ہے۔ اس قانون کو تین سال تک نوٹیفائی نہیں کیا گیا اور اب اس میں ترمیم کی باتیں کی جا رہی ہیں جو کہ سراسر غیر ا?ئینی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایسے قانون میں ترمیمی بل پیش کیا جا رہا ہے جس کی ابھی تک اطلاع نہیں دی گئی۔
دیپیکا پانڈے سنگھ نے کہا کہ یہ خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ جب خواتین کو ان کے حقوق دینے کی بات آتی ہے تو مردم شماری اور حد بندی جیسی شرائط کیوں ڈالی جا رہی ہیں؟ خواتین کو وہ ریزرویشن کیوں نہیں دیا جا رہا ہے جسے پارلیمنٹ نے تین سال پہلے منظور کیا تھا؟ انہوں نے سوال کیا کہ خواتین کے ریزرویشن کی آڑ میں حد بندی کیوں کی جا رہی ہے اور مردم شماری کے بہانے خواتین کے ریزرویشن کو کیوں روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ماحول بدل رہا ہے اور خواتین اپنے حقوق کے لیے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ دیپیکا پانڈے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی ذات پرمبنی مردم شماری سے خوفزدہ ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ ای بی سی، او بی سی، ایس سی اور ایس ٹی کی خواتین اپنے حقوق کا مطالبہ کریں گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت خواتین ریزرویشن کے نام پر خواتین کو دھوکہ دے رہی ہے اور خواتین ریزرویشن کے بجائے مودی ریزرویشن نافذ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات مسلسل رپورٹ ہو رہے ہیں۔ منی پور، اناو? اور ہاتھرس جیسے واقعات کے دوران حکومت کی خاموشی سوال اٹھاتی ہے۔بہار پردیش کانگریس کے صدر راجیش رام نے کہا کہ وزیر اعظم خود 2023 میں کانگریس پارٹی کی حمایت سے منظور ہونے والے خواتین ریزرویشن بل کو لے کر ملک میں کنفیوڑن پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے اس بل کا پرزور خیر مقدم کیا ہے، اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس کے لیے سازگار ماحول بنایا ہے۔راجیش رام نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی تین سال تک اس قانون پر بیٹھے رہے اور اب کنفیوڑن پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کنفیوڑن پھیلانے کے بجائے وزیر اعظم ایک خاتون کو ملک کا وزیر اعظم مقرر کرنے میں پہل کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہار کے وزیر اعلی سمراٹ چودھری بھی اس معاملے پر کنفیوڑن پھیلا رہے ہیں۔ راجیش رام نے الزام لگایا کہ یہ لوگ حکومت چلانا نہیں جانتے اور عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

More from بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026
اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے
بہار

اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے

29 ستمبر، 2026