وزیر اعلیٰ ادیمی منصوبہ نوجوانوں، خواتین ، پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کی سمت بہار حکومت کی ہم پہل :شریسی سنگھ
Awaz E Bihar••32 ویوز•3 منٹ پڑھیں
کمپیوٹرائزڈ رینڈمائزیشن کے ذریعے 9347 مستفیدوں کا انتخاب ،اقلیتی طبقہ کے 1247 مستفیدین بھی شامل
پٹنہ: 20 مئی 2026:وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری کی دوراندیش قیادت میں،وزیر اعلیٰ ادیمی منصوبہ کے تحت مالی سال 2025-26 کے لیے مستفیدوں کا انتخاب کمپیوٹرائزڈ رینڈمائزیشن کے عمل کے ذ ریعہ کیا گیا ۔ صنعت ساتھ کھیل کی وزیر مس شریسی سنگھ نے منتخب مستفیدین کا اعلان کیا۔ منصوبہ کے تحت فہرست شدہ 74 پروجیکٹوں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں میں سے، ضلع وارمتعین نشانے کے مطابق، کمپیوٹرائزڈ رینڈمائزیشن سسٹم کے ذریعے کل 9,347 نئے درخواست دہندگان کو عارضی طور پر منتخب کیا گیا۔ عارضی طور پر منتخب ہونے والے مستفیدین میں درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل سے 2000، انتہائی پسماندہ طبقات سے 2000، خواتین کے زمرے سے 2000، نوجوانوں کے زمرے سے 2000، اقلیتی زمرے سے 1247، اور معذور زمرے سے 100 شامل ہیں۔ مزید برآں، 30 فیصد درخواستوں کو زمرہ وار اور ضلع کے لحاظ سے ویٹنگ لسٹ میں رکھا جائے گا۔ عارضی طور پر منتخب 9,347 درخواستوں کی جانچ پڑتال اور مطلوبہ دستاویزات کی تصدیق کے بعد، آخری انتخابی فہرست ادیمی پورٹل پر شائع کی جائے گی۔ حتمی منتخب درخواست دہندگان کو ٹریننگ دینے کے بعد، اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق تقریباً 910.25 کروڑ کے پروجیکٹ کی رقم تین قسطوں میں تقسیم کی جائے گی۔ اس موقع پرایس سی ،ایس ٹی فلاح کے وزیر جناب لکھیندر کمار روشن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ادیمی منصوبہ ایس سی ،ایس ٹی طبقہ کے نوجوانوں کے لیے روزگار اور خود انحصاری کا ایک طاقتور ذریعہ بن رہی ہے۔ صنعت اور کھیل کی وزیر محترمہ شریسی سنگھ نے کہا کہ ادیمی منصوبہ ریاست کے نوجوانوں، خواتین اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کی سمت بہار حکومت کی ایک اہم پہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی انتخاب کا عمل اہل استفادہ کنندگان کے لیے منصفانہ مواقع کو یقینی بنا رہا ہے۔ صنعت محکمہ کے سیکریٹری و منیجنگ ڈائریکٹر، بہار انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور آئی ڈی اے مسٹر کندن کمار نے کہا کہ محکمہ نے انتخاب کے عمل کو مکمل طور پر شفاف، ٹیکنالوجی پر مبنی اور جوابدہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استفادہ کرنے والے منتخب افراد کو ٹریننگ، رہنمائی اور مالی امداد فراہم کر کے انہیں کامیاب کاروباری بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ ادیمی منصوبہ کے تحت مالی سال 2025-26 کے لیے ادیمی پورٹ کے ذریعہ 15 فروری 2026 سے 23 مارچ 2026 تک آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔ ڈائریکٹر (MSME ڈائریکٹوریٹ) مسٹر امن سمیر، ڈائریکٹر (ہینڈلوم اینڈ سلک ڈائریکٹوریٹ) ڈاکٹر کمار ودیا سنگھ، ڈائریکٹر (صنعت) مسٹر مکل کمار گپتا سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔